چینی سائنسدانوں نے کینسرکے علاج کیلئے دوہرا اثر رکھنے والی دوا تیار کر لی۔

0
43

بیجنگ :چینی سائنسدانوں نے کینسر کے علاج کیلئے انتہائی مؤثر دوا تیار کرلی ،اطلاعات کے مطابق چینی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سائنسدانوں نے کینسر کے علاج کیلئے ایک ہائیڈروجیل تیار کیا ہے جو دھاتی بایو میٹریل پر مبنی ہے اور دیگر خلیوں کو نقصان پہنچائے بغیر ‘ٹیومر’ کو جلا دیتا ہے۔

سو چاؤ یونیورسٹی کے انسٹی ٹیوٹ آف فنکشنل نینو اینڈ سافٹ میٹریلز کے سائنسدانوں نے کیلشیم اور مینگنیز آؤنز سے اس ہائیڈرو جیل تیار کیا ہے، جو انسانی جسم کے محدود ہدف شدہ حصے کو زیادہ حرارت دے کر بنیادی ٹیومر کے مکمل خاتمے کو فروغ دیتا ہے، اس عمل کے دوران نزدیکی صحتمند خلیوں کو نقصان نہیں پہنچتا۔

یونیورسٹی کے ایک مقالے کے مصنفین فینگ لیانگ زو اور لیو ژوانگ کا کہنا ہے کہ یہ طریقۂ علاج ٹیومر کے مکمل خاتمے اور اسے دوبارہ ہونے سے روکنے میں بھی مدد گار ثابت ہوگا۔

فینگ نے مزید کہا کہ محققین اس طریقۂ علاج کو مریضوں پر استعمال کرنے کیلئے جائزہ لے رہے ہیں۔

ایک رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں سالانہ تقریباً 10 لاکھ افراد کینسر کی مختلف اقسام کے باعث زندگی کی بازی ہار جاتے ہیں، عالمی سطح پر ہر 6 میں سے ایک شخص اس کا شکار ہوتا ہے۔

Leave a reply