ملک بھر کی طرح وادی کالاش رومبور میں گورنمنٹ ہائی سکول کے زیر اہتمام جشن آزادی کی تقریبب منعقد کی گئی

چترال (فتح اللہ) گورنمنٹ ہائی سکول رومبور میں جشن آزادی 2021 کے سلسلے میں ایک شاندار اور پروقار تقریب منعقد کی گئی۔ہیڈ ماسٹر اساتذہ کرام معززین علاقہ طلباء وطالبات کی کثیر تعداد نے تقریب میں شرکت کی۔

تلاوت کلام پاک سے پروگرام کا آغاز کیا گیا۔ملی نغمہ اردو وا نگریزی تقاریر پیش کیے گئے سٹیج ڈرامے بھی پیش کیا گیا۔مغززین اور عمائدین علاقہ نے جشن آزادی اور حب الوطنی کے موضوع پر اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

سکول ہذا کو رنگ برنگ جھنڈوں اور بینرون سے دلہن کی طرح سجایا گیا تھا وطن سے محبت اور حب الوطنی کے جذبے سے سرشار وادی رومبور کے غیور عوام جشن آزادی کی تقریبات سے محظوظ ہوئے اور پاک فوج سے محبت کا اظہار کیا اور سکول انتظامیہ کی طرف سے ریفریشمنٹ کا بھی اہتمام کیا گیا تھا اس طرح یہ شاندار تقریب اپنے اختتام کو پہنچا

پاک فضائیہ میں یوم آزادی روایتی جوش و جذبے سے منایا گیا

پاکستان بحریہ کا یوم آزادی پرخصوصی نغمہ ”پرچم پاکستان کا” ٹیزر جاری

یوم آزادی، ملک بھر میں تقریبات کا آغاز، مزار قائد، اقبال پر گارڈز کی تبدیلی،صوبوں میں توپوں کی سلامی

پاک بحریہ میں یوم آزادی کی تقریب،اکیس توپوں کی سلامی دی گئی

یوم آزادی، موٹروے پولیس کا قومی شاہرات پر فلیگ مارچ

یوم آزادی پاکستان پر وزیراعظم نے دیا کشمیریوں کو اہم پیغام

پاک بحریہ دشمن کے ناپاک منصوبوں کو ناکام بنانے کے لئے تیار، نیول چیف کا دبنگ اعلان

کراچی شپ یارڈ میں پاک بحریہ کیلئے جدید جنگی ملجم کلاس جہاز کی اسٹیل کاٹنے کی تقریب

پاکستان کا 75 واں یوم آزادی آج ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت چاروں صوبائی دارالحکومتوں میں دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی دی گئی، اس موقع پر نعرہ تکبیر سے فضا گونج اٹھی۔ نمازِ فجر میں ملکی ترقی، یکجہتی، امن اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں

Shares: