مزدوری کے پیسوں کا تقاضہ کرنے پرملازم پر تشدد کرنے والا دوکاندارگرفتار کرلیا گیا ہے، سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو پر ایس پی اقبال ٹاؤن اویس شفیق نے فوری ملزم کو گرفتار کرنے کی ہدایت کی تھی، ایس ایچ او سمن آباد و پولیس ٹیم نے مالک سلمان کو گرفتار کیا ہے، ملزم سلمان کی برگر شاپ ہے یتیم بچہ طاہرسلمان اس کے پاس مزدوری کرتا تھا، مزدوری کے پیسوں کا تقاضہ کرنے پر سلمان نے بچے پرلوہے کی سلاخوں سے تشدد کیا گیا ہے.
ایس ایچ او سمن آباد عمران انوار نے بتایا کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج مزید تفتیش کیلئے انوسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیاا گیا ہے.
ایس پی اقبال ٹاؤن اویس شفیق نے کہا کہ 14 سالہ یتیم بچے طاہر کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے کر دیا گیا ہے، بچوں پر تشدد اور قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی.
ملزم کی گرفتاری پر ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی نے سمن آباد پولیس کو شاباش دی ہے.