وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ وفاق کے بار بار کہنے کے باوجود سندھ حکومت سرکاری گندم ریلیز نہیں کررہی، اس سے سندھ میں گندم 2400 روپے من اور 20کلو تھیلا 1500 روپے تک پہنچ چکا ہے، بلاول حکومت نے سندھ کے عوام کو مافیا کے رحم وکرم پر کیوں چھوڑ رکھا ہے،عوام کی طرف سے رائے آتی ہے لیکن کسی ایسے اقدام کی طرف نہیں جائیں گے جس سے غیر جمہوری رویہ سامنے آئے، وفاق نے سندھ کے عوام کو نہ پہلے تنہا چھوڑا اور نہ اب تنہا چھوڑے گا ۔

وہ معاون خصوصی بحری امور محمود مولوی اور سندھ سے ایم این اے سیف الرحمان کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا کہ سندھ حکومت گندم اور آٹے کے معاملے میں عوام پر ظلم کرہی ہے، سندھ حکومت ہر سال عوام کے ٹیکس سے خریدی گئی سرکاری گندم بروقت ریلیز نہیں کرتی پنجاب اور خیبر پختونخوا میں سرکاری ریٹ 1950 روپے پر گندم بروقت جاری کی، اس سے آٹے کی قیمتوں میں استحکام رہا،آج بھی پنجاب اور کے پی کے میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 1100روپے کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی سندھ میں 13سال سے حکومت کررہی ہے سندھ کے عوام سےدشمنی کی جاری ہے،بلاول زرداری کی سندھ حکومت عوام سے دو وقت کا نوالہ بھی چھین رہی ہے۔ 5ا کتوبرکو وزارت غذائی تحفظ نے سندھ حکومت کو سرکاری گندم ریلیز کرنے کے لئے دوبارہ خط لکھا لیکن تاحال اس پر عمل نہیں ہوا،سندھ حکومت کو کوئی فرق نہیں پڑتا، عوام کوگندم ، آٹا مافیا کے رحم و کرم پر چھوڑا ہوا ہے، حکومت سندھ کی جانب سے سرکاری گندم بروقت ریلیز نہ کرنے کی وجہ سے آج سندھ میں گندم 2400 روپے فی من اور آٹا 20کلو تھیلا 1400 سے 1500روپے فروخت ہورہا ہے، اس کے ذمہ دار بلاول اور سندھ حکومتہیں،یہ گرانفروشوں اور مافیا کی پشت پناہی کررہے ہیں،بلاول بتائیں آخر کب تک سندھ کے عوام کو مافیا کے رحم وکرم پر چھوڑ ے رکھیں گے۔پنجاب کی آبادی سب سے زیادہ ہے اس کے باوجود سرکاری گندم بروقت جاری کی اور نتیجتاً آٹے کی قیمتیں کم ہیں، سندھ حکومت سے مطالبہ ہے کہ فوری طور پر سرکاری گندم ریلیز کرے، سندھ حکومت بتائے سرکاری گندم کہاں ہے، خود چوری کرتے ہیں اور نام چوہوں کا لیتے ہیں،

فرخ حبیب نے کہا کہ سندھ کے چوہے بھی 13 ارب کی گندم کھا گئے،پیپلز پارٹی حکومت کا چوری کے پیسے سے پیٹ کبھی نہیں بھرے گا۔ موجودہ حکومت نے ڈیڑھ سال میں 30 ارب روپے کی سبسڈی دی ایک کروڑ 20لاکھ افراد کو براہ راست سبسڈی دینے جارہے ہیں، طریقہ کار طے ہورہا ہے۔سندھ حکومت کو تین سالوں میں این ایف سی کی مد میں 1900ارب فراہم کیے ہیں،بتایا جائے یہ کہاں استعمال ہوئے۔ کراچی ٹرانفرمیشن پلان، گرین لائن بس سروس، ایئرپورٹ، نالوں کی ری ماڈلنگ، کراچی فریٹ کوریڈور ، سرکلر ٹرین، اندرون سندھ ترقی منصوبے پر وفاق کام کررہا ہے، احساس کیش پروگرام کے تحت سب سے ذیادہ 66 ارب سندھ کے عوام میں تقسیم کیے گئے

سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ نے وزارت داخلہ کو بھارتی سائبر حملوں پر سفارشات کب دی تھی، رحمان ملک نے بتا دیا

‏سوشل میڈیا پرغلط خبریں پھیلانا اورانکو بلاتصدیق فارورڈ کرنا جرم ہے، آصف اقبال سائبر ونگ ایف آئی اے

سوشل میڈیا پر جعلی آئی ڈیز کے ذریعے لڑکی بن کر لوگوں کو پھنسانے والا گرفتار

بیوی، ساس اورسالی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کے الزام میں گرفتارملزم نے کی ضمانت کی درخواست دائر

سپریم کورٹ کا سوشل میڈیا اور یوٹیوب پر قابل اعتراض مواد کا نوٹس،ہمارے خاندانوں کو نہیں بخشا جاتا،جسٹس قاضی امین

‏ سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کے خلاف غصے کا اظہار کرنے پر بزرگ شہری گرفتار

کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

فیس بک، ٹویٹر پاکستان کو جواب کیوں نہیں دیتے؟ ڈائریکٹر سائبر کرائم نے بریفنگ میں کیا انکشاف

ٹویٹر پر جعلی اکاؤنٹ، قائمہ کمیٹی اجلاس میں اراکین برہم،بھارت نے کتنے سائبر حملے کئے؟

بیس ہزار کے عوض خاتون نے ایک ماہ کی بیٹی کو فروخت کیا تو اس کے ساتھ کیا ہوا؟

بھارت ، سال کے ابتدائی چار ماہ میں کی 808 کسانوں نے خودکشی

سال 2020 کا پہلا چائلڈ پورنوگرافی کیس رجسٹرڈ،ملزم لڑکی کی آواز میں لڑکیوں سے کرتا تھا بات

سائبر کرائم ونگ کی کاروائی، چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث تین ملزمان گرفتار

سائبرکرائم کے ملزم پکڑنے کیلئے ہمارے پاس یہ چیز نہیں،ڈائریکٹر سائبر کرائمز نے ہاتھ کھڑے کر دیئے

پاکستان میں سائبر کرائم میں مسلسل اضافہ،ہراسمنٹ کی کتنی شکایات ہوئیں درج؟

لینڈ مافیا کے ساتھ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کی ملی بھگت،عدالت کا بڑا حکم

 

وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے علماء کرام سے مدد مانگ لی

Shares: