چونیاں، زیادتی و قتل کے ملزم کو انعام کے لالچ میں کس نے گرفتار کروایا؟

0
46

قصور کی تحصیل چونیاں میں بچوں سے زیادتی کے ملزم کو انعام کی لالچ میں دوست نے پکڑوایا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے قومی اخبار روزنامہ نوائے وقت نے دعویٰ کیا ہے کہ چونیاں میں بچوں سے زیادتی اور قتل میں مبینہ طور پر ملوث مرکزی ملزم محمد شہزاد کی بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب رحیم یار خان سے گرفتاری بارے سنسنی خیز انکشافات ہوئے ہیں۔

نوائے وقت کے مطابق معلوم ہوا ہے کہ ملزم کے دوست محمد حنیف جس کے گھر شہزاد نے پناہ لے رکھی تھی، نے مبینہ طور پر 25 لاکھ انعام کی لالچ میں مخبری کر کے اسے گرفتار کروانے میں مدد کی۔ ذرائع کے مطابق اس واقعہ میں مبینہ طور پر ملوث محمد شہزاد نامی ملزم کے ہمراہ دیگر 3 ملزمان کو بھی رحیم یار خان کے نزدیک واقع قصبہ امین آباد (مدینہ ٹائون) سے پولیس کی بھاری نفری اور ایلیٹ فورس نے بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب گرفتار کیا ہے، جنہیں فوری طور پر سخت حفاظتی اقدامات میں قصور پہنچا دیا گیا ہے۔

چونیاں ملزم کی آمد

معلوم ہوا ہے کہ ڈی این اے ٹیسٹ سے بچنے کیلئے مبینہ مرکزی ملزم شہزاد نے دیگر تین ملزمان کے ہمراہ امین آباد میں اپنے ایک دوست محمد حنیف کے گھر کئی دنوں سے پناہ لے رکھی تھی۔ گزشتہ روز قائم مقام ڈی پی او زاہد نواز مروت نے سجاد احمد کی گرفتاری کی تصدیق کی تاہم انہوں نے کہا کہ اسکا ڈی این اے ٹیسٹ مکمل ہونے کے بعد ہی واقعہ میں ملوث ہونے یا نہ ہونے بارے تصدیق کی جائے گی۔ معلوم ہوا ہے ملزم ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور ہے۔ گرفتاری کی خبروں پر اس کے اہل خانہ بھی گھر کو تالا لگا کر غائب ہو چکے ہیں۔

چونیاں اور قصور سے اغواہونے والے بچوں کو قتل کرنے والا مبینہ ملزم گرفتار کرلیا گیا

وزیراعلیٰ‌چونیاں پہنچ گئے ، پولیس کارکردگی صفر ، ملزم کی نشاندہی کے لیے 50 لاکھ کا انعام مقرر کردیا ،

Leave a reply