کراچی :چغتائی لیب میں پاکستان کی پہلی Alinity m مشین نصب

چغتائی لیب نے حال ہی میں اپنی کراچی لیب میں ایبٹ ایلینیٹی ایم مالیکیولر ڈائیگنوسٹک مشین نصب کی ہے۔

باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپرچغتائی لیب کے آفیشل اکاؤنٹ پر کی گئی ٹوئٹ میں بتایا کہ چغتائی لیب نے حال ہی میں ایک جدید مشین نصب کی ہے جو COVID، HBV، HCV اور HIV PCR ٹیسٹنگ کے لیے عالمی معیار کی سہولت فراہم کرتی ہے۔ یہ پاکستان میں پہلی ایبٹ ایلینیٹی ایم مشین ہے۔


ایلینیٹی ایم سسٹم ریئل ٹائم پی سی آر ٹکنالوجی کے ساتھ مکمل طور پر خودکار اور مکمل طور پر مربوط مالیکیولر تشخیصی تجزیہ کار ہے۔

Alinity m ایک مکمل مربوط اور خودکار مالیکیولر تشخیصی تجزیہ کار ہے جو لیب میں لچک اور کارکردگی کی اگلی سطح فراہم کرنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتا ہے۔

باغی ٹی وی،ایمرا اور چغتائی لیب کی کورونا وائرس کے خلاف مہم جاری

واضح رہے کہ چغتائی لیب نے صحت کی بہترین اور معیاری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے کراچی میں اپنے جدید ترین ہیڈ آفس کا آغاز کر دیا ہے۔

چغتائی لیب نے اپنے قیام سے لے کر اب تک ہر شخص کیلئے صحت کی سہولیات کو یقینی بنانے کیلئے معیاری تشخیص فراہم کرنے اور اپنے ہیلتھ کیئر پورٹ فولیو کو بڑھانے کیلئے مصروف عمل ہے۔ چغتائی لیب نے پلاٹ نمبر2، بلاک 3، پی ای سی ایچ ایس، شہید ملت روڈ، کراچی پر اپنے جدید ترین ہیڈ آفس کا آغاز کیا۔


کراچی میں چغتائی لیب کے پاس 20 سے زیادہ سیمپل اکٹھے کرنے کے مراکز اور کراچی میں گھر سے سیمپل وصول کرنے وا لا سب سے بڑا نیٹ ورک ہے۔

سی ای او چغتائی گروپس کا کہنا تھا کہ چغتائی لیب کی تمام خدمات، سہولیات اور ٹیمیں مریضوں کی دیکھ بھال اور سہولیات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے تیار کی گئی ہیں۔

کراچی : ” ڈفیٹ آف کوروناسارس ” چغتائی ہیلتھ کیئر کا بچوں کے لئے کمیونٹی ایجوکیشن اقدام

Comments are closed.