شہری لٹتے رہے،محافظ سوتے رہے

0
38

تھانہ ہاوسنگ کالونی کے ایریا میں ڈکیتی کی واردات
تفصیلات کے مطابق نمائندہ باغی ٹی وی محمد فہیم شاکر کے چھوٹے بھائی محمد وسیم شاکر گذشتہ شب ساڑھے دس بجے کے قریب موٹر سائیکل پر اپنے گاوں واپس آرہے تھے کہ گاوں کی حدود میں داخل ہونے کے بعد تعاقب کرتے دو نقاب پوش جو ہنڈا سی جی 125 موٹرسائیکل پر سوار تھے، نے اندھیرے میں گن پوائنٹ پر روک لیا اور نقدی و سمارٹ فون چھیننے کی کوشش کرنے لگے
اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے متاثرہ شخص نے سمارٹ فون دور گھاس پر پھینک دیا اور ہاتھ اوپر اٹھا دیے تاکہ ملزمان مشتعل ہو کر اسلحہ کی نوک پر زک نہ پہنچا دیں
جیب روپوں سے خالی ہونے پر مشتعل ملزمان اسلحہ لہرا کر زدوکوب کرتے اور خالی جیب پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگئے جبکہ روزمرہ استعمال کے دیگر ذاتی کاغذات و سرکاری دستاویزات بشمول شناختی کارڈ وغیرہ ساتھ لے گئے
متاثرہ شخص نے فوری رپورٹ دست درازی درج کروانے کی خاطر تھانہ ہاوسنگ کالونی رخ کیا جہاں پہنچنے پر معلوم ہوا کہ اسٹیشن ہاوس آفیسر موجود نہیں لہذا رپورٹ درج نہیں ہو سکتی کمپیوٹر سیکشن نے محرر نے درخواست لکھوانے کی ہدایت کی جس نے صرف شناختی کارڈ گم ہونے کی رپورٹ لکھی اور کمپیوٹر سیکشن جانے کی ہدایت کی کمپیوٹر سیکشن پہنچنے پر متلعقہ شخص نے رپورٹ کے اندراج کے بدلے رقم کا مطالبہ کیا جسے متاثرہ شخص نے پورا کرنے سے انکار کرتے ہوئے وضاحت طلب کی کہ کس قسم کی رقم ادا کروں؟ میں تو متاثرہ فرد ہوں اور پولیس کو اطلاع درج کروانے آیا ہوں آپ اس پر بھی رقم طلب کر رہے ہیں
بحث مذکورہ کے بعد کمپیوٹر سیکشن نے ایف آئی آر درج کرنے سے انکار کرتے ہوئے متاثرہ فرد کو اگلی صبح آنے کی ہدایت کرتے ہوئے تھانے سے رخصت کر دیا
متاثرہ شخص پولیس کے اعلی افسران سے دست بہ سوال ہے کہ تھانے میں متاثرین سے پیسے وصول کرنے کا کلچر ختم ہو پائے گا؟
سماجی و کاروباری شخصیات اور صحافی برادری نے اس وقوعہ پر غم و غصے کا اظہار کیا ہے اور پولیس سے ملزمان کی جلد گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے

Leave a reply