پی پی جلسہ؛ سٹی اسٹیشن سے چلنے والی ٹرینیں کل کینٹ اسٹیشن سے چلائی جائینگی

0
49

پی پی جلسہ؛ سٹی اسٹیشن سے چلنے والی ٹرینیں کل کینٹ اسٹیشن سے چلائی جائینگی

پاکستان پیپلزپارٹی کے جلسے کے باعث سٹی ریلوے اسٹیشن سے چلنے والی ٹرینیں کل کینٹ ریلوے اسٹیشن سے چلائی جائیں گی۔ ندیم افضل ڈوگر کی خبر کے مطابق کراچی کے اولڈ سٹی ایریا میں آئی آئی چندریگر روڈ پر کل 13 مئی کو پاکستان پیپلز پارٹی کے جلسے کی وجہ سے کراچی سٹی ریلوے اسٹیشن کی طرف آنے اور جانے والے راستے بند کردیے گئے ہیں۔

پاکستان ریلوے حکام کے مطابق اس بنا پر مسافروں کو سٹی اسٹیشن پہنچنے میں دشواری کا خدشہ ہے اور اسی وجی سے 11 اپ ہزارہ ایکسپریس، 145 اپ سکھر ایکسپریس اور 151 اپ شاہ لطیف ایکسپریس سٹی ریلوے اسٹیشن کے بجائے کینٹ ریلوے اسٹیشن سے چلائی جائیں گی.
مزید یہ بھی پڑھیں؛
آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
جبکہ اسی طرح کراچی پہنچنے والی ان ٹرینوں کا آخری اسٹاپ بھی کینٹ اسٹیشن ہوگا۔ ترجمان ریلوے نے مسافروں سے التماس کی ہے کہ آنے اور جانے کیلئے کراچی کینٹ اسٹیشن کو استعمال کریں۔

Leave a reply