سٹی ہسپتال میں بلڈ بنک کی غیر موجودگی، مریض بلڈ کراس میچ کے نام پر ذلیل ہو گئے.

0
41

تلہ گنگ:سٹی ہسپتال تلہ گنگ میں بلڈ بنک نا ہونے کی وجہ سے دور دراز سے سے آئے ڈیلیوری کیسز کے مریضوں کو بلڈ کراس میچ کے نام پر ذلیل کیا جانے لگا.

تفصیلات کے مطابق سو سے زائد گاؤں پر مشتمل تحصیل تلہ گنگ میں بلڈ بنک نا ہونے کی وجہ سے ڈیلیوری کیسز کے حوالے سے آنیوالے مریضوں کو ذلیل کیا جانے لگا.

ڈاکٹروں نے خود کو کسی بھی مسئلے سے بچانے کے لیے ڈیلیوری کے مریضوں کو دو بلڈ ڈونرز کا انتظام کرنے کا پابند کر دیا.

پریشانی کا شکار مریض جو کہ دور دراز کے علاقوں سے تلہ گنگ کا رخ کرتے ہیں لیکن یہاں ان کے دکھوں کا مداوا ہونے کے بجائے کہ ان کی پریشانیاں اس وجہ سے بڑھ جاتی ہیں کہ ان کو مریضہ کے بلڈ گروپ سے تعلق رکھنے والے دو بلڈ ڈونرز کا انتظام کرنے پر لگا دیا جاتا ہے. جو کہ دور دراز کے علاقوں سے آئے مریضوں کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیتا ہے.

عوام نے صوبائی وزیر معدنیات حافظ عمار یاسر سے اپیل کی ہے کہ وہ تلہ گنگ میں بلڈ بنک کے انتظامات کریں تا کہ اتنی بڑی آبادی سے وابستہ علاقے کی مشکلات میں کمی آ سکے.

Leave a reply