چیف جسٹس بلاک پر حملے اور توڑ پھوڑ کا کیس، سماعت ملتوی کر دی گئی

0
61

چیف جسٹس بلاک پر حملے اور توڑ پھوڑ کا کیس، سماعت ملتوی کر دی گئی

باغی ٹی وی اسلام آباد ہائیکورٹ چیف جسٹس بلاک پرحملے اور توڑ پھوڑ کیس کی سماعت ہوئی . کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج راجا جواد عباس نے کی،گرفتاروکلا اخترحسین،ایوب ارباب،مدثررضوان،حماد ڈارکی ضمانت بعدازگرفتاری کی درخواست پرسماعت ہوئی ،عدالت نے ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں یکم اپریل تک توسیع کردی.عدالت نے گزشتہ سماعت پر ملزمان کی قبل ازگرفتاری ضمانت کی درخواستیں مسترد کی تھیں.سرکاری وکیل میاں عامرسلطان گورایہ کی عدم موجودگی پرسماعت یکم اپریل تک ملتوی.کر دی

سلام آباد ہائیکورٹ میں سیکورٹی سخت،رینجرزتعینات،حملہ وکلاء کو عدالت نے کہاں بھجوا دیا؟

باقی یہ رہ گیا تھا کہ وکلا آئیں اور مجھے قتل کر دیں میں اسکے لیے تیار تھا،چیف جسٹس اطہر من اللہ

بے لگام وکلا نے مجھے زبردستی "کہاں” لے جانے کی کوشش کی، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے سیکٹر ایچ ایٹ میں تجاوزات کیخلاف شہری کی درخواست سماعت کیلئے منظور کی تھی اور تمام تجاوزات گرانے کا حکم دیا تھا۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی سربراہی میں لارجر بینچ نے تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کے خلاف بڑا فیصلہ دیا تھا ،عدالت نے اسلام آباد کچہری میں تمام غیرقانونی تعمیرات اور غیر قانونی وکلاء چیمبرز گرانے کا حکم دے دیا تھا جس پر وکلا نے اشتعال میں آکر توڑ پھوڑ کی تھی ۔

Leave a reply