چیف جسٹس کے سیاسی جماعتوں کو انتخابات کیلئے مذاکرات کے مشورے کا خیر مقدم کرتا ہوں. زرداری

0
37

چیف جسٹس کے سیاسی جماعتوں کو انتخابات کیلئے مذاکرات کے مشورے کا خیر مقدم کرتا ہوں. زرداری

جسٹس عمر عطا بندیال کے ریمارکس پر سابق صدر آصف علی زرداری نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ چیف جسٹس کی جانب سے سیاسی جماعتوں کو انتخابات کے بارے میں مذاکرات کے مشورے کا خیر مقدم کرتا ہوں۔ جبکہ آصف علی زرداری کا کہنا تھا ہم نے آپس میں مذاکرات شروع کر دیے ہیں تاکہ حکومتی اتحاد ایک مؤقف پر آجائے، اس کے بعد سیاسی مخالفین سے بھی بات کریں گے۔

اس کے علاوہ پاکستان تحریک انصاف نے بھی الیکشن کےلیے سپریم کورٹ کی سیاسی اتفاق رائےکی تجویز کا خیر مقدم کیا ہے۔ اور پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس نے سیاسی اور قانونی حقیقتوں میں ربط پیدا کرنےکی اچھی کوشش کی ہے، ہم تو پہلےدن سےہی مذاکرات کا کہہ رہےہیں، اسٹیبلشمنٹ کو بھی بیٹھنا چاہیے، سب کو ایک ساتھ بیٹھ کرالیکشن کے رولز آف دی گیمز طےکرنے چاہئیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
برطانوی وزیرداخلہ کا پاکستانیوں کو جنسی زیادتی کا مجرم کہنا حقیقت کے خلاف ہے،برٹش جج
جماعت اسلامی سےمذاکرات،عمران خان کی ہدایات پر پی ٹی آئی کی تین رکنی کمیٹی قائم
بھارتی مسلمان رکن اسمبلی کوبھائی سمیت پولیس حراست میں ٹی وی کیمروں کے سامنے گولیاں ماردی گئیں
دوسری جانب سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے بھی چیف جسٹس پاکستان کے ریمارکس کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ عجلت میں کوئی فیصلہ نہ کرے، سیاسی جماعتوں میں انتخابات کے حوالے سے بات چیت جاری ہے۔ لیاقت بلوچ کا کہنا تھا جماعت اسلامی سیاسی جماعتوں میں اتفاق رائے کے لیے کردار ادا کر رہی ہے، توقع ہے بات چیت کے ذریعے مثبت حل نکل آئے گا۔

Leave a reply