ریٹائر ہونے والے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کیلئے خصوصی تقریب کا انعقاد

0
41

ریٹائر ہونے والے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کیلئے خصوصی تقریب کا انعقاد

آئی ایس پی آر کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کو 41 سال کی شاندار فوجی خدمات کے پر آج 26 نومبر 2022 کو ریٹائر ہونے کے موقع پر ان کے لیئے جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹرز میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں انکی خدمات کو سراہا گیا.

آئی ایس پی آرکے مطابق تقریب میں جے سی ایس سی کے سابق چیئرمین اور سینئر افسران نے شرکت کی۔ جب کہ شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے جنرل ندیم رضا نے کہا کہ میں اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتا ہوں میں نے اپنی صلاحیتوں کے مطابق اپنے فرائض ایمانداری، انصاف اور وقار کے ساتھ ادا کرنے کی پوری کوشش کی اور اللہ نے اس کی مجھے توفیق بھی دی۔ انہوں نے مزید کہا کہ مادر وطن کے دفاع میں مسلح افواج کی قربانیوں کو سراہاتا ہوں اور مجھے فخر ہے کہ میں اس ادارے سے وابسطہ رہا ہوں.


مزید یہ بھی پڑھیں؛ بلبل پنجاب کا خطاب پانے والی گلوکارہ اور شاعرہ کا یوم پیدائش
پاکستان اور ترکیہ کے تعلقات تزویراتی شراکت داری کے نئے دور میں داخل. وزیر اعظم
لاپتہ افراد کیس، تحقیقات مکمل کی جائیں، عدالت
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ؛ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ملک کا دفاع ناقابل تسخیر ہے اور بہادر سپاہی اسے مزید مضبوط بنانے میں کبھی بھی دریغ نہیں کریں گے۔ جبکہ اس موقع پر تینوں افواج کے چاق و چوبند دستوں نے پنڈال پہنچنے پر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔ جبکہ جنرل ندیم رضا نے گارڈ آف آنر اور مارچ پاسٹ کا جائزہ بھی لیا۔

Leave a reply