لاہور:عوام سے کیے گئے وعدے ہر صورت نبھائیںگے ، ہر گھر کی دہلیز تک صاف پانی پہنچانے کا عہد کررکھا ہے ،عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی یقینی بنائیں گے، ان خیالات کا اظہارگورنرپنجاب نے ایک اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا
پاکستان کے نصف بچے فولاد اور وٹامنز کی کمی کا شکار ہیں، طبی ماہرین
گورنر پنجاب کی زیر صدارت پنجاب آب پاک اتھارٹی بورڈ آف گورنرز کا اجلاس ہوا، اجلاس میں اتھارٹی کے قیام سے اب تک ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا، گورنر پنجاب کو محکمہ ہاؤسنگ و پبلک ہیلتھ کی طرف سے پنجاب میں واٹر فلٹریشن پلانٹس کی تنصیب اور پرانے پلانٹس کی بحالی کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔
ڈینگی مچھر سے بچاؤ اور مچھروں کوکیسے بگائیں ،پاکستانی طبی ماہرین نے بتا دیا
پورے پنجاب میں صاف پانی پہنچانے کی منصوبہ بندی کرلی ہے اور چند دنوںتک اس سلسلے میں کام شروع ہوجائے گا،گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ پانچ سالوں میں عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی یقینی بنائیں گے، عوام کو صاف پانی کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔