اسلام وہ واحد مذہب ہے جو سب سے زیادہ صفائی پر توجہ دیتا ہے اس لیے اسلام میں
صفائی کو نصف ایمان کہا گیا ہے مسلمانوںکو صفائی کی اہمیت کا اندازہ اپنے مذہب
سے ہو جاتا ہے لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے غیر مذہب صفائی کی اہمیت ہم سے
زیادہ جانتے ہیں اس لیے یورپی ممالک ہمارے ملک کے مقابلے میں بہت زیادہ صاف
ستھرے ہوتے ہیں۔
صفائی انسان کو بہت سی بیماریوں سے بچاتی ہے۔ صاف ستھرے گھر، گلیاں اور محلے
انسان کے مہذب ہونے کی نشانیاں ہیںصفائی کا خیال رکھنے سے آپ کی فطرت کا پتہ
چلتا ہے۔ ہمیں روزمرہ کی زندگی میں صفائی کی اہمیت کو سمجھنا چاہیے اور اپنے
بچوں کوبھی صفائی کی ترغیب دینی چاہیے۔
ہماری روزمرہ کی جگہیں جن میں گھر، گلی، محلہ اور کام کاج کی جگہ یعنی دفاتر
دکانوں وغیرہ میں صفائی کا خاص اہتمام کرنا چاہیے تاکہوہاں گندگی نہ پھیلے۔
اپنے گھروں کے آس پاس بھی کچرا نہ جمع ہونے دیں۔ کیونکہ کچرے سے زہریلی گیسیں
پیدا ہوتی ہیں جو کہ انسانیزندگی کے لیے نہایت مضر ہیں۔
ہمارے گلی محلوں میں کچرے کے ڈھیر لگے ہوتے ہیں لیکن ہم یہ کہہ کر ان جگہوں کی
صفائی نہیں کرتے کہ یہ حکومت کا کام ہےوہی یہاں سے کچرا اٹھائیں گے لیکن سب
کام حکومت پر ہی نہیں چھوڑنے چاہیے یہ گلیاں اور محلے بھی ہمارے ہیں ان کی
صفائیکا خیال بھی ہم نے ہی رکھنا ہے جیسے اپنے زاتی گھر کی صفائی کا خیال رکھتے
ہیں۔
ہمیں صفائی کی اہمیت کو ٹھیک طرح سے سمجھنا ہوگا تبھی جاکر ہم ایک مہذب قوم
کہلائیں گے۔ بہت سارے لوگ بس ا ڈوں اورمارکیٹوں میں پبلک ٹوائلٹ ہونے کے باوجود
کھلے میں بیت الخلا استعمال کرتے ہیں جس سے تعفن پھیلتا ہے اور بہت ساری موذی
امراض بھی اس وجہ پیدا ہوتے ہیں۔
صفائی کا تعلق صرف آپ کے گھر بار سے ہی نہیں بلکہ آپ کے کھانے پینے کی اشیا اور
برتنوں سے بھی ہے۔ اپنے گھروں کے کچنمیں استعمال ہونے والے برتنوں کو ڈھک کر
رکھیں انہیں روزانہ دھوئیں، پکی ہوئی چیزوں کو محفوظ طریقے سے ڈھک کر رکھیں
تاکہان پر مکھیاں وغیرہ نہ بیٹھ سکیں۔ پھلوں اور سبزیوں کو استعمال سے پہلے
اچھی طرح دھو لیں۔
جسم کی صفائی بہت ضروری ہے روزانہ نہائیں، کپڑے دھلے ہوۓ پہنیں، ناخنوں کو
کاٹیں تاکہ ان کے نیچے جمی ہوئی میل سے آپمحفوظ رہ سکیں اگر آپ شیو کرتے ہیں تو
ہفتے میں کم از کم تین بار شیو کریں اور اگر آپ نے داڑھی رکھی ہوئی ہے تو اس
کو بھیہفتے میں ایک بار ضرور صحیح کروائیں
اپنے اردگرد کے ماحول پر خاص نظر رکھیں کوئی بھی شخص گندگی پھیلاتا ہوا نظر آۓ
تو اس کی سرزنش کریں۔ لوگوں میں صفائی کیاہمیت کو اجاگر کریں بچوں کو صفائی کا
اہتمام کرنے کی خصوصی تلقین کریںبچوں کو صفائی شعور دینے میں والدین اور اساتذہ
کا کردارخصوصی اہمیت کا حامل ہے۔تن کی صفائی کے ساتھ ساتھ اپنے من کی صفائی پر
بھی توجہ دیں کیونکہ من کی صفائی بھی بہتاہمیت رکھتی ہے۔ جب تک ہم خود اپنے آپ
کو تبدیل نہیں کریں گے تو یہ ملک کبھی بھی تبدیل نہیں ہوسکتا۔
Twitter ID: @S_Tanoli07