اسلام آباد:موسمیاتی تبدیلی اب قومی سلامتی کا مسئلہ بن چکی ہے:اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر شیری رحمان نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی اب پاکستان کے لیے قومی سلامتی کا مسئلہ ہے۔

موسمیاتی تبدیلی کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر شیری رحمان نے کہا ہے کہ پاکستان میں موسمیاتی تبدیلی کا بحران بہت حقیقی ہے۔

شیری رحمان کا کہنا تھا کہ ماحولیاتی تبدیلی نا صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا کی بقاء کا معاملہ بن چکا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک بھر میں ہیٹ ویو کی لہر چل رہی ہے، آنے میں دنوں میں سندھ اور پنجاب میں ہیٹ ویو کی لہر شدید ہوگی اور یہ ایک قومی معاملہ ہے، ہمیں ملکر اسکا حل نکالنا ہے۔

 

 

انہوں نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کے معاملے پر کمیونٹیز اور لوگوں کو بھی طریقہ زندگی تبدیل کرنا ہوگا، میٹ ڈپارٹمنٹ کو چاہئے کہ معمول کے مطابق وزارت ماحولیاتی تبدیلی سے ساتھ مراسلے اور معلومات شیئر کریں۔

اجلاس کے دوران کمیٹی نے متفقہ طور پر گلافس کے اوپر خصوصی کمیٹی قائم کرنے کی تجویز پیش کی جو کہ وفاق اور صوبائی متعلقہ اداروں کے درمیان رابطہ اور نظام قائم کرے گی اور اس نظام کےتحت شسپر گلشئیر جیسے واقعات سے بہتر طریقے سے نبرد آزما ہوا جا سکے گا۔

کمیٹی کی سربراہی صوبائی چیف سیکریٹری کرینگے جبکہ وزارت موسمیاتی تبدیلی معاون کا کردار ادا کریگی ۔
کمیٹی باقاعدہ طور پر مفصل انتظامات اور بروقت معلومات فراہم کرنے کی پابند ہو گی اور ضلعی انتظامیہ اور مقامی اداروں کو بہتر طریقے سے موبلائز کریگی۔

Shares: