گن اینڈ کنٹری کلب سے متعلق کیس کی سماعت،سپریم کورٹ نے دیا بڑا حکم
سپر یم کورٹ میں گن اینڈ کنٹری کلب ازخود نوٹس پر سماعت ہوئی،
سماعت کے دوران کلب کی انتظامیہ سے متعلق مجوزہ بل عدالت میں پیش کیا گیا۔ سماعت کے دوران آئی پی سی کے وکیل نعیم بخاری نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ کلب کے معاملات کو چلانے کا بل تیار ہوگیا ہے بل کو پارلیمنٹ سے پاس کرایا جائے گا، جسٹس عمر عطا بندیال نے نعیم بخاری سے استفسار کیا کہ کیا کلب نے سی ڈی اے کے یوٹیلٹی بلز ادا کردیئے ہیں؟ کلب نے کروڑوں روپے بینک میں رکھے ہیں یوٹیلٹی بلزکی عدم ادائیگی کے باعث کلب ڈیفالٹ کررہا ہے۔
نعیم بخاری نے عدالت کو بتایا کہ سی ڈی اے نے بجلی ، گیس اور پانی کا کوئی بل کلب کو نہیں دیا،سی ڈی اے کلب سے 2004 سے پراپرٹی ٹیکس مانگ رہا ہے سی ڈی اے 2004 سے اب تک کیوں سورہا تھا ،اگر عدالت حکم دے تو پراپرٹی ٹیکس کے دو کروڑ 30ل ا کھ ادا کردیں گے جسٹس عمرعطا بندیال نے ریمارکس دیئے کہ عدالت کلب کے مالی معاملات میں مداخلت نہیں کرے گی ،جسٹس عمرعطا بندیال نے سوال کیا کہ کیا کلب کے مالی معاملات کا فرانزک آڈٹ کرایا گیا؟ جس پر سیکرٹری آئی پی سی نے عدالت عظمیٰ کو بتایا کہ فرانزک آڈٹ کرایا گیا ہے جس پر وزارت کو کوئی اعتراض نہیں ہے
جسٹس عمر عطا بندیال نے سوال کیا کہ کلب سے متعلق بل کتنے عرصے میں پارلیمنٹ سے منظور ہو جائے گا؟ جس پر سیکرٹر ی کا کہنا تھا کہ بل کی منظوری کے لئے ایک سال کا وقت لگ سکتا ہے عدالت نے حکم دیا کہ ایک سال میں نہیں چھ ماہ میں بل پارلیمنٹ سے منظور کرایا جائے۔عدالت نے کیس کی مزید سماعت غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کردی۔
واضح رہے کہ دو برس قبل عدالت نے دی گن اینڈ کنٹری کلب کے قیام کے حوالے سے پرویزمشرف دور کی قرارداد غیرقانونی قرار دیتے ہوئے سروے آف پاکستان کو تین ہفتوں میں 145 ایکڑ زمین کی حد بندی کا حکم دیا تھا،عدالت عظمیٰ کا کہنا تھا کہ 1975 میں لیز کے تحت 175 ایکڑ زمین دی گئی جس میں 2008 میں مزید 33 سال کی توسیع کر دی گئی، دی گن اینڈ کنٹری کلب کو دی گئی زمین کی سی ڈی اے سے منظوری نہیں لی گئی۔
لاپتہ افراد کے وکیل کی گمشدگی، سپریم کورٹ نے حکومت کو بڑا حکم دے دیا
سنگین الزامات لگائے گئے پھر رہا کر دیا،کیا سوچے سمجھے بغیر کسی کو بھی اٹھا لیا جاتا ہے، سپریم کورٹ
قانون آرڈیننس کے ذریعے بنانے ہیں تو پارلیمان کو بند کر دیں،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے ریمارکس
ججز کے خلاف ریفرنس، سپریم کورٹ باراحتجاج کے معاملہ پر تقسیم
حکومت نے سپریم کورٹ کے سینئر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کر دیا
حکومت نے یہ کام کیا تو وکلاء 2007 سے بھی بڑی تحریک چلائیں گے،وکلا کی دھمکی
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ بھی میدان میں آگئے، ریفرنس کی خبروں پر صدرمملکت کوخط لکھ کر اہم مطالبہ کر دیا
سپریم کورٹ میں گن اینڈ کنٹری کلب کیس کی سماعت، عدالت نے دیا حکومت کو بڑا جھٹکا
گن اینڈ کنٹری کلب سے متعلق کیس کی سماعت،سپریم کورٹ کا بڑا حکم