وزیراعلیٰ ہاؤس پنجاب میں غیر ضروری افراد کا داخلہ بند

0
44

وزیراعلیٰ ہاؤس پنجاب میں غیر ضروری افراد کا داخلہ بند
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کی تیسری لہر جاری ہے، کرونا کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے

پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں کرونا تیزی سے پھیل رہا ہے، لاہور میں کرونا کے مریضوں اموات میں اضافے کو روکنے کے لئے سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کئے گئے ہیں، اب خبر آئی ہے کہ ایوان وزیراعلیٰ پنجاب میں کورونا کے باعث غیرضروری ملاقاتیں بند کر دی گئی ہیں، وزیراعلیٰ ہاؤس میں غیر ضروری افراد کا داخلہ بند کر دیا گیا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب نے اس کے احکامات جاری کئےہیں، نجی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ ایوان وزیراعلیٰ میں کرونا سے دو اموات ہوئی ہیں جس کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے، جاں بحق ہونے والوں میں پروٹوکول آفیسرحامدرضاا ورویٹرجاوید شامل ہیں

قبل ازیں حکومت کی جانب سے ایس او پیز جاری کی گئی ہیں جس کے مطابق ملک میں کورونا کی تیسری لہر کے پیشِ نظر حکومت کے وضع کردہ ایس او پیز پر سختی سے کاربند رہیں۔ ماسک کا استعمال کریں، بار بار ہاتھوں کو 20 سیکنڈ تک صابن سے دھوئیں۔ گھروں کو ہوادار بنائیں اور بلا ضرورت ہرگز گھر سے باہر نہ نکلیں۔ پُرہجوم جگہوں پر جانے سے گریز کریں۔

کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت؟

کرونا مریضوں کے علاج کیلئے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کو ملی بڑی کامیابی

کرونا کو ووہان وائرس کہنا درست،کرونا انسان کا بنایا ہوا، سابق ایم آئی 6 کے چیف کا دعویٰ

چین میں کرونا نے ایک بار پھر خطرے کی گھنٹی بجا دی

پنجاب میں ماسک پہننے کو لازمی قرار دِیا گیا ہے ، ماسک نہ پہننے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور جرمانے کے علاوہ چھ ماہ قید بھی ہو سکتی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان کا کہن اتھا کہ پنجاب حکومت این سی او سی کی ہدایت پر مکمل عمل کر رہی ہے، صوبے میں کورونا وائرس کی صورتحال خطرناک ہو گئی ہے، گجرات اور گوجرانوالہ کے ہسپتالوں میں مریضوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔ صوبے بھر میں ماسک پہننا لازمی قرار دیدیا گیا ہے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی ہو گی۔

Leave a reply