وزیراعلیٰ پنجاب کا کورونا وائرس سے شہید ہونیوالی لیڈی ڈاکٹرثناء فاطمہ کو خراج عقیدت

وزیراعلیٰ پنجاب کا کورونا وائرس سے شہید ہونیوالی لیڈی ڈاکٹرثناء فاطمہ کو خراج عقیدت

باغی ٹی وی :وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کورونا وائرس سے شہید ہونیوالی لیڈی ڈاکٹرثناء فاطمہ کو خراج عقیدت کرتے ہوئے کہا ہے کہ
ڈاکٹرثناء فاطمہ نے جرات اورقربانی کی لازوال مثال قائم کی۔ڈاکٹرثناء فاطمہ جیسے لوگ طب کے شعبے کی شان ہیں۔
قوم کا ہر فردشہید ڈاکٹرثناء فاطمہ کو سلام پیش کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر اورپیرا میڈیکل سٹاف کورونا کے خلاف جنگ میں ہمارا ہراول دستہ ہیں۔ڈاکٹروں اورپیرا میڈیکل سٹاف کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
واضح‌ رہے کہ پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں کرونا وائرس کا شکار لیڈی ڈاکٹر جان کی بازی ہار گئی

پنجاب کے محکمہ صحت نے اس ضمن میں تصدیق کر دی ہے، لیڈی ڈاکٹر ثناء فاطمہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد انہیں ہسپتال میں داخل کروا دیا گیا وہ مقامی ہسپتال میں زیر علاج تھیں۔

محکمہ صحت کے مطابق لیڈی ڈاکٹر پرائیویٹ ہسپتال میں کورونا کے مریضوں کے علاج پر تعینات تھیں، لیڈی ڈاکٹر کو 20 مئی کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔ پنجاب کے محکمہ صحت کے مطابق آج صبح خاتون ڈاکٹرجان کی بازی ہار گئیں

ڈاکٹر ثنا پتھالوجسٹ تھیں اور فاطمہ میموریل میڈیکل کالج سے گریجویٹ تھیں

Comments are closed.