معصوم بچی کا قتل انتہائی بربریت،وزیراعلیٰ پنجاب کا برہمی کا اظہار
شریف پورہ لکھوڈیر میں زیادتی کے بعد بچی ماریہ کے قتل کا واقعہ ،وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے انسپکٹر جنرل پولیس اور سی سی پی او لاہور کو فوری سی ایم آفس طلب کر لیا
وزیر اعلی چودھری پرویزالٰہی نے کیس کی تفتیش میں سست روی پربرہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ معصوم بچی کے قتل کا انتہائی بربریت کا واقعہ ہے۔ کیس کی تفتیش کو 3 روز کے اندر مکمل کیا جائے۔ سائنسی بنیادوں پر تفتیش کو آگے بڑھایا جائے۔ وزیر اعلی نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو ہدایت کی کہ تفتیش کو مکمل کرکے کیس کا چالان جلد عدالت میں پیش کیا جائے
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ متاثرہ خاندان کو انصاف کی فراہمی کے لئے آخری حد تک جاوں گا۔ سی سی پی او لاہور نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ سوئمنگ پول کے مالک سمیت 11 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ درندگی کا مظاہرہ کرنے والے ملزمان قرار واقعی سزا سے نہیں بچ پائیں گے ۔معصوم بچی کے لواحقین کو انصاف کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔
وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے بغیر سکیورٹی اور لائف گارڈز کے سوئمنگ پولز کو بند کرنے کا حکم دے دیا، اور کہا کہ بغیر سکیورٹی اور لائف گارڈز کے سوئمنگ پولز کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی کی جائے۔اس کیس پر ہونے والی پیشرفت کا خود جائزہ لوں گا۔انصاف نہ صرف ہو گا بلکہ ہوتا ہو نظر بھی آئے گا۔سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی، پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ بھی اس موقع پر موجود تھے
واضح رہے کہ مناواں میں 10 سالہ ماریہ کے قتل کے کیس میں پیش رفت ہوئی ہے،انویسٹی گیشن پولیس نے واقعہ میں ملوث مرکزی ملزم اسلم کو گرفتار کر لیا ہے، بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق بھی ہو چکی ہے، سوئمنگ پول کا مالک علی رضا پہلے دن سے انویسٹی گیشن پولیس کی حراست میں ہے۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن عمران کشور نے کہا کہ میڈیکل اور فرانزک کی رپورٹس کی روشنی میں مقدمے کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے
واضح رہے کہ مناواں کے علاقے شریف پورہ میں 10 سالہ بچی ماریہ اپنے بھائی اور چھوٹی بہن کے ساتھ ایک روز قبل سوئمنگ پول میں نہانے گئی اور پھر اچانک غائب ہوگئی جب بھائی نے ماریہ کو تلاش کرنے کی کوشش کی تو سوئمنگ پول کے مالک نے بتایا کہ وہ گھر جا چکی ہے والدین کے مطابق دونوں بچوں کے گھر آنے کے بعد جب ماریہ کو تلاش کیا تو وہ کہیں نہیں ملی جب دوبارہ سوئمنگ پول پہنچے تو مالک نے بتایا کہ وہ ڈوب گئی ہے، جس پر اسے ہسپتال منتقل کیا گیا۔ہسپتال میں ڈاکٹرز نے موت کی تصدیق کی جس کے بعد والدین نے بچی کے قتل کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی تھی
بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”
50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار
ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا
یہ ہے لاہور، ایک ہفتے میں 51 فحاشی کے اڈوں پر چھاپہ،273 ملزمان گرفتار
طالبعلم کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا قاری گرفتار،قبرستان میں گورکن کی بچے سے زیادتی