وزیراعلیٰ پنجاب کا منڈی بہاؤالدین، گوجر خان کا دورہ،امداد کی تقسیم پر خواتین نے کیا کہا؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار منڈی بہاؤالدین کے بعد گوجر خان پہنچ گئے
وزیر اعلی عثمان بزدار نے احساس کفالت پروگرام کے تحت گوجر خان کے سکول میں قائم مالی امداد سنٹر کا دورہ کیا اور مالی امداد کی رقوم کی تقسیم کا جائزہ لیا،وزیر اعلی عثمان بزدار کو مستحق افراد میں مالی امداد تقسیم کرنے کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی
وزیر اعلی عثمان بزدار کی سنٹر میں موجود مستحق افراد سے ملاقات ہوئی،وزیر اعلی عثمان بزدار نے مستحق افراد سے مالی امداد کی رقوم کی تقسیم کے طریقہ کار کے بارے میں دریافت کیا ،مستحق افراد نے مالی امداد کی تقسیم کے طریقہ کار پر اطمینان کا اظہار کیا،مستحق افراد نے حکومت کے انتظامات کو سراہا
اس موقع پر وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ پہلے مرحلے کے تحت اس سنٹر میں 4966 مستحق افراد کو مالی امداد کی رقوم کل تک مل جائیں گی-
وزیر اعلی عثمان بزدار نے ویٹنگ روم میں موجود مستحق خواتین سے بھی گفتگو کی،وزیر اعلی عثمان بزدار نے خواتین سے سنٹر میں کئے گئے انتظامات کے بارے میں دریافت کیا ،خواتین نے سنٹر میں کئے جانے والے انتظامات کی تعریف کی،وزیر اعلی عثمان بزدار نے ویٹنگ ایریا میں آنے والی خواتین اور افراد میں سینی ٹائزرزتقسیم کئے
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ مالی امداد تقسیم کرنے کا احساس کفالت پروگرام تاریخ کا شفاف ترین پروگرام ثابت ہو گا-احسا س کفالت پروگرام کے تحت ضرورتمندوں تک مالی امداد پہنچانے کے عمل کو ہرقیمت پر یقینی بنایا جائے گا- احساس کفالت پروگرام میں شفافیت کو خصوصی اہمیت دی جائے گی- احساس کفالت پروگرام کے تحت مقررہ وقت میں مستحق افراد کو مالی امداد کی ادائیگی یقینی بنائی جائے گی-
قبل ازیں وزیراعلیٰ پنجاب نے منڈی بہاؤلدین کا دورہ کیا، وزیر اعلی نے احساس کفالت پروگرام کے تحت مالی امداد تقسیم کرنے کے سنٹر کا دورہ کیا، وزیر اعلی نے گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول بکھی شریف میں مالی امداد تقسیم کرنےکے مرکز کا معائنہ کیا۔ مالی امداد کی تقسیم کے عمل کا جائزہ لیا