وزیراعظم صاحب،کرونا سے لڑنا ہے تو یہ کام کریں، مولانا بخش چانڈیو نے ایسا مطالبہ کر دیا کہ ن لیگ بھی حیران رہ گئی

0
51

وزیراعظم صاحب،کرونا سے لڑنا ہے تو یہ کام کریں، مولانا بخش چانڈیو نے ایسا مطالبہ کر دیا کہ ن لیگ بھی حیران رہ گئی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ وزیر اعظم سے گزارش ہے کورونا سے لڑنے کے لیے مفاہمت کی فضا چاہیے

مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ ملک کے حالات ٹھیک کرنے کے لیے تالی ایک ہاتھ سے نہیں بجتی،میرے چیئرمین کہتے ہیں ایسے معاملات میں سیاست نہیں کرنی چاہیے،کراچی میں جادو کی چھڑی سے جیتنے والےآپ کے وزراء آپ کے نہیں ہیں،وزیر اعظم سے گزارش ہے اس فضا کو فروغ دیں جس کی ضرورت ہے،

مولا بخش چانڈیو کا مزید کہنا تھا کہ میرے وزیر اعلیٰ نے لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا،وزیر اعلیٰ کیخلاف مشیر اطلاعات نے جو زبان استعمال کی وہ ناقابل قبول ہے،آپ وزیر اعلیٰ سندھ کو ناکام نہیں بلکہ کورونا کوکامیاب کرنےکی کوشش کررہےہیں،ڈیم اور دیگر سہولتوں کے پیسے رکھے ہیں، یہ انسان سے بڑھ کر نہیں،لاک ڈاؤن کی حمایت کرتےہیں تویہ بھی کہتاہوں زندگی سے بڑھ کر کچھ نہیں،

مولا بخش چانڈیو کا مزید کہنا تھا کہ ہم حکومتی وزرا کی بات پر جواب دیتے ہیں،ہم غیر سیاسی اور اتفاقی سیاستدان نہیں ہیں،ہم امداد دیتے وقت تصویریں نہیں بنواتے ،کورونا وائرس پر بھی وزیراعظم غیرسنجیدہ اور تذبذب کا شکار ہیں،جو ابھی تک یہ فیصلہ نہیں کر پائے کہ لاک ڈاؤن ہونا چاہیے یا نہیں ہونا چاہیے وہ کیا فیصلے کرینگے،پہلے دن سے مراد علی شاہ نے جو اقدامات اٹھائے ہیں اسی کی وسیم اکرم پلس نقل کر رہے ہیں،

Leave a reply