وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف خاتون وکلاء کی آوازبن گئیں
وزیراعلی مریم نوازشریف نے پنجاب کی 3تحصیلوں میں خواتین وکلاء کے لئے بار روم اور ڈے کیئر سنٹرز بنانے کا حکم دیا ہے۔خاتون وکلاء نے لیڈیز بار روم اور ڈے کیئر سنٹرز کے قیام کی درخواست کی تھی۔وزیراعلی مریم نواز شریف کی ہدایت پر اٹک ،بہاونگر اورلودھراں میں لیڈیزبار رومز کی تعمیر کے لئے محکمہ تعمیرات ومواصلات نے کارروائی شروع کردی ہے ۔تینوں تحصیلوں میں لیڈیز باررومز کے لئے سٹینڈرڈ نقشہ تیار کر لیا گیا ہے۔وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہا ہے کہ خاتون وکلاء کے لئے کا م کی جگہوں پر بنیادی سہولتوں کا ہونا اشد ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ خاتون وکلاء کے لئے دیگر علاقوں میں بھی مرحلہ وار لیڈیز بار رومز بنانے کا جائزہ لیا جارہاہے
ایڈووکیٹ جنرل پنجاب خالد اسحاق نے کہا ہے کہ جنڈ،فورٹ عباس اور دنیا پور تحصیل بار ایسوسی ایشنز میں لیڈیز بار روم قائم کئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ خاتون وکلاء کی سہولت کے لئے ڈے کیئر سنٹرز بھی قائم ہوں گے۔تحصیل بار ایسوسی ایشنز میں خواتین وکلاء کی سہولت کے لئے چھوٹا سا کچن بھی بنایا جائے گا۔
پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی سے منظور شدہ آئینی ترامیم کا ڈرافٹ سامنے آ گیا
مولانا کی رہائشگاہ سیاسی سرگرمیوں کامرکز،اپوزیشن جماعتوں کے بعد بلاول پہنچ گئے
وزیراعظم ،بلاول کی مولانا کے در پر حاضری،مولانا نے کھری کھری سنا دیں
نمبر گیم پوری،پی ٹی آئی اراکین اغوا،کیا عمران خان رہا ہوں گے؟
قومی اسمبلی اجلاس، ایوان میں بلاول کی عمر ایوب، بیرسٹر گوہر سے ملاقات
آئینی ترمیم کیلئے سینیٹرز کو ہراساں،معاملہ سینیٹ پہنچ گیا،خاتون رکن رو پڑی








