وزیراعلیٰ پنجاب نے دورہ چکوال میں اہلیان تلہ گنگ و لاوہ کا دیرینہ مطالبہ پورا کرنے کا اعلان کر دیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے چکوال میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے صحت کے شعبے پر بھرپور توجہ دی ہے،پنجاب میں ساڑھے 3کروڑ افراد صحت انصاف کارڈ سے مستفید ہوں گے، صحت انصاف کارڈ سے غریب اور مستحق افراد مستفید ہونگے ،اب تک ایک لاکھ سےزائد مستحق افراد صحت کارڈسے مستفید ہو چکےہیں،
جیل جا کر بڑے بڑے سیدھے ہو جاتے ہیں، مریم نواز بھی جیل جا کر”شریف” بن گئیں
ن لیگی باز نہ آئے، عدالت میں بھی چوری.؟.مریم نواز کو عدالت نے کیا کہا؟
وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ چکوال میانوالی روڈ کےلئے وفاقی حکومت نے اے ڈی پی میں رقم رکھ دی ہے ،وزیر اعلی پنجاب نے لاوہ میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بنانے کا اعلان کر دیا،وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ صحت انصاف کارڈ سے چکوال کے29فیصد افراد مستفید ہوں گے، چکوال کےعوام کو صحت کی معیاری سہولیات فراہم کریں گے،
وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ 26 ارب روپے کے منصوبے شروع کئے جا رہے ہیں، چکوال میں مختلف منصوبہ جات شروع کئے ہیں وہ جلد مکمل ہوں گے،ہم عوام کی خدمت کرنا چاہتے ہیں،چکوال کو گھر کی طرح سمجھتا ہوں،چکوال کی سب تحصیلوں میں گیا ہوں، آج ایک ایک تحصیل میں جاؤں گا، لاوہ نئی تحصیل بنی وہاں بھی جاؤں گا، دس سال سے وہاں ہسپتال نہیں بنایا گیا، لاوہ میں تحصیل ہیڈ کوارٹر کا اعلان کرتا ہوں، منتخب نمائندے مسائل پہنچاتے رہتے ہیں، جو ممکن ہوا ہم چکوال کے لئے کریں گے، ڈی ایچ کیو کے بھی مسائل ہین، یونیورسٹی آف نارتھ پنجاب کو بھی چکوال میں بنائیں گے.
وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ پورے پنجاب میں ایک سو ہسپتال ماڈرن بنائیں گے جہاں ٹراما کی سہولت موجود ہو گی، دیرینہ مطالبہ چکوال میانوالی روڈ کا ہے وہ وزیراعظم کا حلقہ بھی بنتا ہے، وفاقی حکومت نے اس سکیم کو شامل کر دیا ہے، مجھے امید ہے کہ اسی سال کام شروع ہو جائے گا، تلہ گنگ میانوالی کا علاقہ مستفید ہو گا، ترقی کا سفر جاری رہے گا، سڑکوں کے کافی پراجیکٹ ہیں، ہر تحصیل میں ہر پروجیکٹ کی خود نگرانی کروں گا، چکوال کے حالات بہت جلد تبدیل ہوں گے اسی طرح ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رہے گا.
بہت ہو گیا جسمانی ریمانڈ، مریم نواز کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم
تم کون ہوتے ہو میری ویڈیو بنانے والے؟ مریم نواز برہم
قبل ازیں وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار چکوال کے مقامی ہال میں پہنچے اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے، پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی،صحت کارڈ تقسیم کرنے کی تقریب میں صوبائی وزیر راجہ یاسر سرفراز،ڈاکٹر یاسمین راشد اور حافظ عمار یاسر بھی موجود تھے.
صوبائی سیکرٹری ہیلتھ آغا مومن نے ہیلتھ کارڈ پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب بھر میں ایسے افراد جو غربت کی زندگی گزر رہے ہیں وہ کروڑوں ہیں۔28 اضلاع میں یہ پروگرام شروع ہو چکا ہے سات لاکھ بیس ہزار روپے کی مالی معاونت کر رہے ہیں۔
کاش چینی صدر کی تقلید میں 500 سیاسی شخصیات کو جیل بھیج سکتا ،وزیراعظم