وزیر اعلی پنجاب نے ریسکیو1122 کے عملے کو کورونا الاؤنس دینے کی منظوری دے

0
34

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے ریسکیو1122 کے عملے کو کورونا الاؤنس دینے کی منظوری دے

باغی ٹی وی :وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے ریسکیو1122 کے عملے کو کورونا الاؤنس دینے کی منظوری دے دی.ڈیوٹی کے دوران کورونا کی وجہ سے شہید ہونے والے ریسکیو 1122 ملازمین کو شہید پیکیج دینے کی منظوری،پنجاب حکومت نے اس ضمن میں نوٹیفکیشن جاری کر دیا.کورونا ڈیوٹی کرنے والے ریسکیو 1122کے عملے کو یکم اپریل سے خصوصی الاؤنس دیا جائے گا۔
کورونا ڈیوٹی کرنے والے پنجاب ایمرجنسی سروس کے افسروں، اہلکاروں کو بنیادی تنخواہ کے برابر اعزازیہ دیا جائے گا.کورونا ڈیوٹی پر مامور ریسکیو افسروں اور ملازمین کو وباء کے خاتمے تک خصوصی الاؤنس ملتا رہے گا۔کورونا ڈیوٹی کے دوران شہید ہونے والے گریڈ 16 تک کے ملازمین کے لواحقین کو 40 لاکھ روپے مالی امداد دی جائے گی۔کورونا کے باعث شہید ہونے والے گریڈ 17 اور اس سے زیادہ گریڈ کے افسران کے لواحقین کو 80 لاکھ روپے ادا کئے جائے گے۔

شہید پیکیج دینے کیلئے سپیشلائزڈہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی خصوصی کمیٹی کی سفارشات پر عمل ہوگا۔کورونا ڈیوٹی پر تعینات ریسکیورز کی خدمات کو سراہتے ہیں۔الاؤنس کا اجرا ء محنتی ریسکیورز کی حوصلہ افزائی کا سبب بنے گا’مشکل وقت میں ریسکیورز اداروں اور قوم کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔پنجاب ایمرجنسی سروس کا عملہ کورونا ڈیوٹی الاؤنس کے اجراء پر وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا شکرگزار ہے –

Leave a reply