وزیراعلیٰ پنجاب نےفلورملوں کوگندم کایومیہ سرکاری کوٹہ بڑھاکرڈبل کردیا

0
99
parvez elahi

گندم اور آٹے کے بحران کے خاتمے کے لیے وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویر الٰہی نے فلور ملوں کو گندم کا یومیہ سرکاری کوٹہ بڑھا کر ڈبل کر دیا۔

باغی ٹی وی : وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالٰہی نے گندم و آٹے کے بحران سے نمٹنے کے لیے فلور ملوں کو گندم کا یومیہ سرکاری کوٹہ بڑھا کر ڈبل کرنے کے ساتھ سرکاری آٹے کی فروخت کے مقامات کو بھی دگنا کر دیا۔

ڈی آئی خان :محکمہ فوڈ،منتخب نمائندوں اور بااثر آٹا ڈیلرز کی ملی بھگت سے آٹا بلیک میں فروخت ہونے لگا

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ صوبے بھر میں روز 10کلو آٹے کے 18 لاکھ40 ہزار تھیلے سرکاری ریٹ پر دستیاب ہوں گے، پیر سے فلور ملوں کو ان کے مطالبے سے زیادہ 26 ہزار ٹن سرکاری گندم جاری کی جائےگی سرکاری کوٹہ بڑھنے سے نجی گندم اور آٹے کی قیمتوں میں کمی آئےگی۔

گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے آٹےکی قیمتوں میں مسلسل اضافے پر سیکرٹری اور ڈائریکٹر محکمہ خوراک پنجاب پر سخت ناراضی کا اظہار کیا تھا-

ذرائع کے مطابق آٹےکی قیمتوں میں مسلسل اضافے پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے سیکرٹری فوڈ اور ڈائریکٹر فوڈ کی سرزنش کی اور ساتھ ہی انہیں آٹےکی فراہمی کو فوری معمول پر لانے کی ہدایت بھی کی تھی-

عدالت نے کہا تو ہم اعتماد کا ووٹ لیں گے، عمران خان

وزیراعلیٰ پنجاب نے متعلقہ محکموں کے افسران سے پوچھا تھا کہ عوام آٹےکی بڑھتی قیمتوں سے پریشان دکھائی دے رہی ہے، آپ دفتروں میں بیٹھےکیا کارکردگی دکھا رہےہیں؟-

وزیر اعلیٰ نے متعلقہ افسران سے کہا تھا کہ ہم نےلوگوں سےگڈگورننس کا وعدہ کر رکھا ہے، گندم کوٹہ اور امدادی قیمت بھی بڑھائی پھر بھی یہ حال کیوں ہے؟ صوبے بھر میں فوری طور پر آٹے کی قیمتوں کو کنٹرول کیا جائے اور ناجائز منافع خوری کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔

عمران خان کی توشہ خانہ میں نااہلی کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

Leave a reply