وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سوشو اکنامک رجسٹری منصوبے کا افتتاح کردیا
اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب میں جس کام کی سب سے زیادہ ضرورت تھی وہ شروع کردیا، سب کو سوشو اکنامک رجسٹری اقدام کی اہمیت کاپتہ ہونا چاہیے،جب حکومت سنبھالی تو سب سے پہلے رمضان پیکج کیلئے اقدامات کیے، رمضان پیکج پراسیس ہورہا تھا تو پتہ چلا کہ ہمارے پاس تو ڈیٹا ہی نہیں ہے،سمجھ نہیں آتی کہ معلومات اورڈیٹاکے بغیر فیصلےکیسے ہوتے ہیں،دنیا آج ڈیٹا کے تحت سارے کام کرتی ہے، پنجاب کی ساڑھے13 کروڑ آبادی ہے،فیصلہ کیا کہ جو ڈیٹا ہے اسے اکٹھا کرکے منظم کریں گے،رمضان پیکج کیلئے بی آئی ایس پی اور نادرا سے ڈیٹا لیا،ہمارے پاس کسانوں کا بھی ڈیٹا نہیں تھا،ڈیٹا اکٹھا کرنے سے حقداروں تک پہنچ سکیں گے،اسپیشل پرسنز کابھی مکمل ڈیٹا حکومت کے پاس نہیں ہے،جرائم کی وارداتوں کاڈیٹا بھی وہی ہے جو ون فائیو کی کالز سے آتا ہے، تمام اداروں، شعبوں اور عوام کی سوشو اکنامک رجسٹریشن ضروری ہے،اپنا گھر اسکیم شروع کررہے ہیں،نہیں پتہ کہ پنجاب کے کتنے لوگوں کے پاس ذاتی گھر ہیں،چاہتے ہیں ٹیکس دینے والوں کا پیسہ ضائع نہ ہو، ابھی میں نے وقتی طور پر ہیلپ لائنز کھول دی ہیں اپنے ہر پیروجیکٹ اور اسکیم کیلئے۔ کیونکہ ابھی ہمارے پاس ڈیٹا نہیں ہے تو اس لئے ہیلپ لائنز کھول دی گئی ہیں تاکہ جو حق دار ہیں اُس اسکیم کے وہ خود کو رجسٹر کروا سکیں، سولر اسکیم کا بہت بڑا پراجیکٹ شروع کرنے جا رہے ہیں جس سے بجلی کے بل آدھے ہوجائیں گے ، ڈیٹا ہم نے واپڈا سے لے لیا ہے ،ہم ایک بہت بڑا پراجیکٹ جو پنجاب کے 45 لاکھ سے زیادہ صارفین کو جو 0 سے 500 یونٹس استعمال کرنے والے صارفین کیلئے سولر پراجیکٹ کا شروع کرنے جارہے ہیں جن سے اُنکے بجلی کے بل آدھے ہوجائیں گے.مجھے بہت خوشی ہوئی یہ دیکھ کر کہ جس چیز کی مجھے سب سے زائدہ ضرورت محسوس ہوئی حکومت میں آتے ساتھ ہی آج آپ نے اس کا آغاز کر دیا ہے۔ میں مریم اورنگزیب اور پلاننگ منسٹری کو بھی شاباش دیتی ہوں اور اُن سب ڈیپارٹمنٹ کو جنہوں نے آپ کے ساتھ مل کے کام کیا،
سینئرصوبائی وزیرمریم اورنگزیب نےپنجاب سوشو اکنامک رجسٹری کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت عوام کو ریلیف فراہمی کیلئے کوشاں ہے.وزیراعلیٰ مریم نواز کی قیادت میں صوبہ پنجاب ترقی کررہاہے.وزیراعلیٰ مریم نواز صحت ا ورتعلیم کے شعبوں پر خصوصی توجہ دے رہی ہیں.صوبائی حکومت نوجوانوں کو ہنرمند بنانے کیلئے کوشاں ہے
"کریم "کی خواتین ڈرائیور اور رائیڈرز کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے قوانین متعارف کرانے فیصلہ
علاوہ ازیں "کریم "کی خواتین ڈرائیور اور رائیڈرز کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے اہم اقدام، رائیڈرز سروسز کی بہتری کیلئے قوانین متعارف کرانے فیصلہ کیا گیا ہے،وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف سے آن لائن کیب سروس پرووائیڈر کریم کے وفد کی ملاقات ہوئی ہے،وفد میں کریم کے کنٹری جنرل مینیجر عمران سلیم اور دیگر سینئر ایگزیکٹوز شامل تھے،ملاقات میں نوجوانوں بالخصوص خواتین کے لئے بہترروزگار کے مواقع کی تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا،”وویمن سیفٹی ایپ ” کو ” کریم”کے ساتھ منسلک کرنے پر اتفاق کیا گیا،مریم نواز نے سروسز پرووائیڈر سیکٹر کی بہتری کے لئے پلان طلب کرلیا،وزیر اعلیٰ نے کریم بائیک رائڈرز کے لیے سیفٹی گیئر کا استعمال ہر صورت یقینی بنانے کی ہدایت کی.
بنوں واقعہ پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا تحقیقاتی کمیشن بنانے کا اعلان
بنوں واقعہ،تحقیقات کر کے ذمہ داران کو سز ا دی جائیگی،بیرسٹر سیف
بنوں حملہ،ایک اور دہشت گرد کی شناخت،افغان شہری نکلا
دہشت گرد عثمان اللہ عرف کامران کا تعلق افغانستان کے صوبہ لوگر سے تھا۔
بنوں میں دہشت گردی کی گھناؤنی کارروائی حافظ گل بہادر گروپ نے کی ہے،
بونیر،سیکورٹی فورسز کا آپریشن،دہشتگردوں کا سرغنہ جہنم واصل،دو جوان شہید
ڈی آئی خان، سیکورٹی فورسز کا آپریشن، 8 دہشتگرد جہنم واصل
ڈی آئی خان ،دھماکے میں دو جوان شہید،پنجگور،ایک دہشتگرد جہنم واصل
شمالی وزیرستان، دہشتگردوں کیخلاف آپریشن،کمانڈر سمیت 8 جہنم واصل
شمالی وزیرستان ، چوکی پر حملہ، لیفٹیننٹ کرنل اور کیپٹن سمیت 7 جوان شہید
بنوں،امن مارچ کو انتشاری ٹولے نے پرتشدد بنایا،عوام شرپسندوں سے رہیں ہوشیار








