وزیر اعلیٰ پنجاب پولیس کا حوصلہ بڑھانے خود رحیم یار خان پہنچ گئیں

0
76
maryam

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز پولیس کا حوصلہ بڑھانے کےلئے خود رحیم یار خان پہنچ گئیں

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان آمد ہوئی،وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کچہ میں ڈاکوؤں کے حملے میں زخمی جوانوں کی عیادت کی ،شیخ زید ہسپتال میں زخمی وسیم ارشد ، بلال ، فاروق ، نبیل شہزاد ،زاہد،سعید ، محمد ایوب کے لئے صحت یابی کی دعا کی، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے زخمی جوانوں کے والدین اوراہل خانہ سے بھی ملاقات کی، اس دوران زخمی سپاہی بلال کا کہنا تھا کہ حوصلے بلند ہیں،ٹھیک ہوکر پھر مقابلہ کرینگے۔امن دشمنو ں سے لڑتے رہیں گے ۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے بلال کو شاباش دی اور اسے قابل فخر قرار دیا

حملہ کرنے والوں کو نہیں چھوڑیں گے۔وزیراعلیٰ پنجاب
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ پولیس کے جوان بھائیوں اور بیٹوں کی مانند ہیں۔انکی تکلیف کو اپنی پریشانی سمبھتی ہوں ۔ حملہ کرنے والوں کو نہیں چھوڑیں گے۔ وزیر اعلی مریم نواز شریف نے ہسپتال کے ڈاکٹر اور سٹاف کی بھی بات سنی اور مسئلہ حل کرنے کی ہدا یت کی،چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان ، معاون خصوصی راشد نصر اللہ ، ایڈیشنل آئی جیز، پولیس اور انتظامی حکام بھی ہمراہ تھے

اللہ کا واسطہ مجھے بچا لیں، ماچھکہ میں ڈاکوؤں کے ہاتھوں یرغمال پولیس اہلکار کی دہائی

اطلاع دیں،ایک کروڑ انعام پائیں، خطرناک ڈاکوؤں کی تصاویر جاری

رحیم یار خان،پولیس اہلکاروں کی شہادت پر مقدمہ درج

کچے کے علاقے میں شہید 12 پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا

رائفل پکڑ لو لگتا ہے آخری ٹائم ہے،حملے سے قبل پولیس اہلکاروں کی ویڈیو وائرل

پنجاب پولیس کی جوابی کارروائی،حملے کا مرکزی ملزم بشیر شر ہلاک

قبل ازیں رحیم یار خان کے کچے کے علاقے ماچھکہ میں ڈاکوؤں کے پولیس کی 2 گاڑیوں پر حملے کے نتیجے میں شہید پولیس اہلکاروں کی تعداد 12 ہو گئی ہے،ڈاکوؤں نے فائرنگ کے ساتھ ساتھ راکٹ بھی فائر کئے، ڈاکوؤں کے حملے میں چھ اہلکار زخمی بھی ہوئے، پانچ لاپتہ ہوئے تھے جن کو ریسکیو کر لر لیا گیا، جمعرات کی شام 2 پولیس موبائلوں پر سوار 20 پولیس اہلکار کچے اور حفاظتی بند پر قائم چوکیوں کا معائنہ کر کے واپس آ رہے تھے کہ نورشاہ کے قریب دونوں پولیس موبائلیں بارش کے جمع پانی میں پھنس گئیں،اندھیرا ہونے پر ڈاکوؤں نے پولیس موبائلوں کا گھیراؤ کر کے ان پر گولیاں برسا دیں، لاپتہ 5 پولیس اہلکاروں کو ریسکیو کر لیا گیا، شہید اور زخمی اہلکاروں کو شیخ زید اور صادق آباد اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

تھانہ روجھان کی حدود سے کچے کے ڈاکوؤں کے سہولت کار کو گرفتار کرلیا گیا

گھوٹکی: کچے کے علاقے میں پولیس کا ڈاکوؤں کے ساتھ مبینہ مقابلہ،3 مغوی بازیاب کرانے کادعویٰ

تنگوانی:کچے کے ڈاکوؤں نے 2 شہریوں کو اغواء کرلیا

تنگوانی : کچے کے ڈاکوؤں نےمل چوکیدارسمیت 10 افراد اغوا کرلئے

گھوٹکی:کچے میں ڈاکوؤں کیخلاف آپریشن،خطرناک ڈکیت نے ہتھیارڈال دئے

ڈاکوؤں کے کئی ٹھکانے گرانے کے بعد جلا دیے گئے

کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کے دوران آئی جی پنجاب اور ڈی پی او پر فائرنگ

ڈھولچی ڈانسر گروپ کچے کے ڈاکوؤں کے چنگل سے بازیاب

Leave a reply