وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالہٰی سے امریکی قونصل جنرل کی لاہور میں ملاقات

0
34
دشمن قوتوں کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کیلئے پوری فورس چوکس ہے۔ پرویز الہٰی

وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالہٰی سے امریکی قونصل جنرل کی لاہور میں ملاقات ہوئی ہے

امریکی قونصل جنرل نے وزارت اعلیٰ کا منصب سنبھالنے پر پرویزالہٰی کو مبارکباد دی ، ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا، وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ پاک امریکا تعلقات میں نشیب وفراز آتے رہے ہیں،پنجاب حکومت امریکا کیساتھ بہترین تعلقات کی خواہاں ہے ،تمام ہمسایہ ممالک سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں، پاکستان میں اقلیتوں سمیت تمام شہریوں کو آئین کے مطابق یکساں حقوق حاصل ہیں،ہماری حکومت لوگوں کی فلاح وبہبود کو محور بنا کریکساں ترقی کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے،

امریکی قونصل جنرل نے کہا کہ امریکہ پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے،پنجاب حکومت کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دیں گے،

قبل ازیں وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الہٰی سے چیئر پرسن چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو سارہ احمد کی ملاقات ہوئی، سارہ احمد نے وزیر اعلی کو چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کی کارکردگی کے بارے میں بریفنگ دی اور بچوں سے بھیک منگوانے/ تشدد کی روک تھام کیلئے اقدامات کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔

عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

القادر یونیورسٹی کا زمین پر تاحال کوئی وجود نہیں،خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں انکشاف

سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

سافٹ ویئر اپڈیٹ، میں پاک فوج سے معافی مانگتی ہوں،خاتون کا ویڈیو پیغام

عمران خان نے ووٹ مانگنے کیلئے ایک صاحب کو بھیجا تھا،مرزا مسرور کی ویڈیو پر تحریک انصاف خاموش

Leave a reply