وزیراعلیٰ پنجاب اور نواز شریف سے قطری سفیر کی ملاقات

0
115
qatri safeer

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے قطر کے سفیر علی بن مبارک الخاطرکی ملاقات ہوئی ہے

اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر محمد نواز شریف بھی موجود تھے،ملاقات میں با ہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، پنجاب میں سرمایہ کاری کے ممکنہ مواقع، لیبر فورس کے فراہمی پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں پنجاب اور قطر کے درمیان اقتصادی تعلقات فروغ کا اصولی فیصلہ کیا گیا،پنجاب میں انفراسٹرکچر کی ترقی اور دیگر شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا، وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب حکومت کی بزنس فرینڈلی پالیسیوں سے آگاہ کیا

وزیراعلی مریم نواز شریف نے قطرکے بزنس مین اور صنعتکاروں کو پنجاب میں سرمایہ کاری کی دعوت دی، قطری سفیر نے پاکستان کی ہنر مند افرادی قوت کی تعریف ،پنجاب سے سکلڈ لیبر فورس کی بھرتی میں اضافے میں اظہار دلچسپی کیا، دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے اور تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنے کی ضرورت پر زور دیا،

بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

ایبٹ آباد میں "ہم جنس پرستی کلب” کے قیام کے لیے درخواست

ہنی ٹریپ،لڑکی نے دوستوں کی مدد سے نوجوان کیا اغوا

بچ کر رہنا،لڑکی اور اشتہاریوں کی مدد سے پنجاب پولیس نے ہنی ٹریپ گینگ بنا لیا

طالبات کو نقاب کی اجازت نہیں،لڑکے جینز نہیں پہن سکتے،کالج انتظامیہ کیخلاف احتجاج

امجد بخاری کی "شادی شدہ” افراد کی صف میں شمولیت

پنجاب کسان کارڈ رجسٹریشن کا آغاز،5 لاکھ کاشتکارمستفید ہونگے:مریم نواز
کسان خوشحال……پنجاب خوشحال،وزیراعلی مریم نوازشریف نے کسان کارڈ رجسٹریشن کا آغاز کر دیا گیاہے۔وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ کسانوں کوسالانہ 300ارب روپے کے پیداواری قرضے دئیے جائیں گے۔ہر کسان کو ایک فصل کے لئے ڈیڑھ لاکھ روپے تک آسان قرض حاصل کر سکے گا۔کسان کارڈ سے کھاد، بیج اور دیگر زرعی مداخل خرید سکے گا۔5 لاکھ کاشتکارکسان کارڈ سے مستفید ہوں گے۔انہو ں نے کہا کہ ساڑھے 12ایکڑ تک اراضی کی ملکیت رکھنے والے کسان کارڈ رجسٹریشن کے اہل ہوں گے۔کسان کارڈ کے لئے زمین کا اراضی ریکارڈ سنٹر میں رجسٹرڈ ہونا اور کاشتکار کے اپنے شناختی کارڈ نمبر پرموبائل سم کا رجسٹرڈ ہونا لازم ہے۔کاشتکار کے شناختی کارڈ نادرا ریکارڈ سے تصدیق کی جائیگی،کاشتکار کسی مالیاتی ادارے کا نا دہندہ نہ ہو۔کاشتکار بلاسود قرضے کی آسان اقساط 6ماہ میں واپس کریگا۔قرض کی ادائیگی کے بعد کاشتکار اگلی فصل کے لئے دوبارہ قرض حاصل کرنے کااہل ہوگا۔رجسٹریشن کے لئے درخواست گزار اپنے موبائل سے PKC (Space)شناختی کارڈ نمبر 8070پر بھجیں سکتے ہیں۔ کاشتکاروں کی خوشحالی اور پیداوار میں اضافہ ہمارا عزم ہے.

وزیر اعلیٰ مریم نواز کی سڑکوں کی تعمیرومرمت وبحالی کیلئے ڈیڈ لائن پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے سڑکوں کی تعمیرومرمت وبحالی کے لئے ڈیڈ لائن پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی اور کہا کہ پنجاب کے روڈز کی تعمیر و مرمت مکمل کرنے کا ہدف حاصل کیا جائے۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں روڈز کی تعمیر و توسیع اور بحالی کے پراجیکٹس پر پیش رفت کاجائزہ لیا گیا۔ سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو سہیل اشرف نے صوبے بھر کی روڈز کی بحالی کے پروگرام پر تفصیلی بریفنگ دی۔ وزیراعلی مریم نوازشریف کو 5اہم ایکسپریس ویز کی تعمیراور بحالی کے منصوبوں پر بھی بریفنگ دی گئی۔ وزیر مواصلات و تعمیرات صہیب احمد بھرت، سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیواو بھی موجود تھے

Leave a reply