وزیراعلیٰ سندھ کی وزیراعظم سے ہوئی گورنر سندھ کی موجودگی میں ملاقات

0
35

وزیراعلیٰ سندھ کی وزیراعظم سے ہوئی گورنر سندھ کی موجودگی میں ملاقات

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے گورنر ہاوس کراچی میں وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی ملاقات ہوئی ہے، گورنر سندھ عمران اسماعیل بھی ملاقات میں موجود تھے،

ملاقات میں کراچی کے مسائل اور ترقیاتی کاموں پر بات چیت ہوئی، ملاقات میں آئی جی سندھ کے تبادلے پر بھی بات چیت ہوئی،وزیراعلیٰ سندھ نے کراچی کے امن و امان کے حوالہ سے وزیراعظم عمران خان کو بریف کیا،وزیراعلیٰ سندھ نے کراچی کے مسائل کے حوالہ سے بھی وزیراعظم کو آگاہ کیا.

وزیراعظم سندھی نوجوانوں کو کراچی میں کیا خوشخبری دیں گے؟ فردوس عاشق اعوان نے بتا دیا

قبل ازیں وزیراعظم عمران خان جب کراچی پہنچے تو ایئر پورٹ پر وزیراعلیٰ و گورنر سندھ نے انکا استقبال کیا تھا,وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمارا سب سےبڑا اثاثہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ہیں جوملک میں ترسیلات بھیجتے ہیں،ہماری نوجوان آبادی اور خصوصاً تعلیم یافتہ اور ہنر مند نوجوان خصوصی توجہ کے مستحق ہیں

وزیراعظم سے جی ڈی اے سربراہ پیرپگارا کی کنگری ہاؤس میں ملاقات بھی ہوگی ، تاہم وزیراعظم کی ایم کیوایم پاکستان کےرہنماؤں سےملاقات شیڈول نہیں۔  وزیراعظم کراچی میں کامیاب جوان پروگرام کاافتتاح کریں گےاورنوجوانوں میں چیک تقسیم کریں گے ,دورے کے دوران وزیراعظم شوکت خانم اسپتال کی فنڈ ریزنگ میں بھی شرکت کریں گے

وزیراعظم پہنچے کراچی، استقبال کے لئے کون کون آیا؟ جان کر ہوں حیران

Leave a reply