وزیراعلیٰ سندھ سے27 نئے ترقی پانے والے ایس پیز کی ملاقات
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے انسپیکٹر جنرل پولیس غلام نبی میمن کی سربراہی میں 27 نئے ترقی پانے والے ایس پیز کی ملاقات ہوئی ہے
ملاقات میں چیف سیکریٹری سہیل راجپوت اور دیگر پولیس افسران شریک تھے، آئی جی پولیس غلام نبی میمن کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سندھ نے ہمیشہ پولیس کی تقریبات میں خصوصی شرکت کی ہے، وزیراعلیٰ سندھ نے پولیس کا حوصلہ بلند کیا ہے،چیف سیکریٹری سندھ سہیل راجپوت کا کہنا تھا کہ ایس پیز کی 4 سال بعد ترقی ہوئی ہے، وزیراعلیٰ سندھ نے ترجیحی بنیادوں پر ڈی ایس پیز کو ایس پیز کی پوزیشن پر ترقی دی،
وزیراعلیٰ سندھ نے نئے ترقی پانے والے ایس پیز کو مبارکباد دی اور کہا کہ اب نئے ایس پیز کو عوام کے تحفظ کیلئے لگن اور محنت سے کام ہے، ترقی پانے والے نئے ایس پیز کی سروس کا 20 سے 25 سالوں کا تجربہ ہے، ایس پیز اپنے تجربے سے امن امان کی بہتری کیلئے کام کرینگے، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے نئے ایس پیز افسران کو رینک لگائے اس موقع پر رینک لگنے والے ایس پیز کی فیملی ممبران بھی موجود تھے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پولیس کے شہدا کو سلام پیش کیا
ترقی پانے والے ایس پیز میں وزیراعلیٰ سندھ کے پی ایس او ٹو اصغر علی شاہ بھی شامل ہیں، پروموٹ ہونے والوں میں انصار مٹھانی، لبنا ٹوانا، سہیل شاہ، لیاقت عباسی، اورنگزیب عباسی، ارباب سومرو، منیر عرسانی، شکیل سرفراز، شاہنواز، رانا اقبال، رشید رند، علی بخش، رسول بخش، محمد ریاض، اصغر علی، منظور پنہور، جمع خان، راجہ اظہار، ملک قاسم، شاہد علی، راحت کمال، عارف رانا، فیصل نور، وقار شامل ہیں
عمران خان کی گرفتاری کے بعد کور کمانڈر ہاؤس لاہور میں ہونیوالے ہنگامہ آرائی میں پی ٹی آئی ملوث نکلی
بشریٰ بی بی کی گرفتاری کے بھی امکانات
نواز شریف کو سزا سنانے والے جج محمد بشیر کی عدالت میں عمران خان کی پیشی
مراد سعید کے گھر پر پولیس نے چھاپہ