وزیراعلیٰ پنجاب کا زائرین کی سہولیات کیلئے حکومت بلوچستان کو 25 کروڑ کا عطیہ

0
54

وزیراعلیٰ پنجاب کا زائرین کی سہولیات کیلئے حکومت بلوچستان کو 25 کروڑ کا عطیہ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی جانب سے ایران عراق کے زائرین کی سہولیات کیلئے حکومت بلوچستان کو 25 کروڑ کا عطیہ دیا گیا۔

حکومتِ پاکستان کی جانب سے ایران عراق کے مذہبی مقامات پر جانے والے ہزاروں عقیدت مند زائرین کو بہتر سہولیات کی فراہمی کی جامع پالیسی کی تشکیل کی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ ایران عراق میں موجود مقدس ہستیوں کے مزارات کی زیارت کیلئے زائرین کوئٹہ سے 6 سو 30 کلومیٹر دور تفتان بارڈر کے راستے ایران داخل ہوتے ہیں۔ پاکستان سے ایران جاتے اور واپس آتے وقت زائرین اکثر اوقات تفتان پر انتظار کرتے ہیں۔ اس سے قبل زائرین کی تعداد کے لحاظ سے تفتان پر رہائش اور دیگر سہولیات ناکافی تھیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے زائرین کی سہولت و آسانی کی خاطر جذبہ خیر سگالی کے طور پر حکومتِ بلوچستان کو 25 کروڑ روپے کا عطیہ کیا۔ وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری اور سیکرٹری مذہبی امور سردار اعجاز خان جعفر نے وزیر اعلیٰ پنجاب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عطیے کو مقدس مقامات کے زائرین کی بہبود کے حوالے سے اہم قدم قرار دیا۔

Leave a reply