آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے قطر آرمڈ فورسز کے چیف آف اسٹاف کی ملاقات

ملاقات میں باہمی و پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
0
118
COAS

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے قطر کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف نے ملاقات کی ہے اور اس میں دوطرفہ دفاعی تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے جبکہ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر سے قطر آرمڈ فورسز کے چیف آف اسٹاف کی ملاقات ہوئی ہے۔
https://twitter.com/PakistanFauj/status/1712456691487588484
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ملاقات میں باہمی و پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ علاقائی سلامتی کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے جبکہ اس موقع پر پاک فوج کے سربراہ نے کہا کہ پاکستان، قطر کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے جبکہ مہمان شخصیت نے علاقائی امن و استحکام میں پاکستان آرمی کی مسلسل کاوشوں کو سراہا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
نواز شریف کی قیادت میں ترقی کاسفر 2018 سے شروع کریں گے. شہباز شریف
دل کے مرض کی ایک نئی قسم دریافت
آپ نے گھبرانا نہیں، جیل سے عمران خان کا پیغام
بھارت کا اسرائیل میں مقیم بھارتیوں کو واپس لانے کے لئے آپریشن اجئے کا اعلان
علاوہ ازیں آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق قطری چیف آف اسٹاف نے دونوں ممالک کے درمیان بہتر تعلقات کے لیے کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے.

Leave a reply