صدر پی سی سی آئی نے سئنیر اینکر مبشر لقمان کو پروگرام کھرا سچ میں بتایا کہ آرمی چیف سے جو ہماری ملاقات ہوئی وہ ایک ٹھنڈا ہوا کا جھونکا تھا، شیخ عرفان نے کہا کہ ہماری کاروباری برادری پچھلے ایک دیڑھ سال سے بہت ہی پریشانی کے عالم میں تھی کیوں کہ معاشی معاملات کچھ اس طرح کے تھے کہ کچھ سمجھ نہیں آرہا تھا.
آرمی چیف سےملاقات میں محمد بن سلمان نے کیا شکایت کی؟
پاکستانی بیوروکریسی کرپٹ؟ پہلی بار سب بےنقاب@mubasherlucman #MuhammadBinSalman #ArmyChief #Pakistan #currentaffairs #PNNNews #NewsUpdates #PNN pic.twitter.com/2jepGnnrhP— PNN News (@pnnnewspk) September 5, 2023
شیخ عرفان اقبال نے مبشر لقمان کو بتایا کہ آرمی چیف نے کاروباری شخصیات سے ملاقات میں جو ایک ویژن دیا وہ ایک بہت ہی زبردست تھا، اور اس کی وجہ سے پوری کاروباری برادری میں ایک لہر اٹھ گئی کہ چیزیں بہتر ہوسکتی ہیں، جبکہ اس موقع پر مبشر لقمان نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ ہم جب آپ کے اسٹور کے سامنے کھڑے ہوتے ہیں تو سلیوٹ کرتے ہیں کیونکہ اس پر لکھا ہوتا ہے جنرل اسٹور جس قہقہ لگ گیا.
شیخ عرفان کا کہنا تھا کہ آرمی چیف نے دو چار چیزوں پر زور دیا کہ اور کہا کہ جب میں نے محمد بن سلمان سے جاکر بات کی تو انہوں نے کہا کہ آپ کی بیوروکریسی نے ہر چیز میں مشکلات پیدا کیں ہیں جبکہ جنرل عاصم منیر نے جب کہا کہ ہم آپ کو ایک محفوظ ماحول فراہم کردیں تو آپ سرمایہ کاری کریں گے تو انہوں نے کہا کہ ضرور آئیں گے سرمایہ کرنے اگر ایسا ماحول مہیا کیا جاتا ہے.
مزید یہ بھی پڑھیں؛
ڈالر 5 روپے سستا ہوگیا
افغان انجینئرز نے70سے زائد طیاروں کی مرمت کرکے انہیں دوبارہ پرواز کے قابل بنا دیا
پاکستان کے معروف مرثیہ نگار اور قصیدہ گو شاعر ساحر لکھنوی
سی ٹی ڈی کی کاروائی،سات مبینہ دہشتگرد گرفتار
ہیلی کاپٹر حادثے پر بہت دکھ ہوا،اللہ تعالی شہدا کے درجات بلند کرے، نواز شریف
اگلے 10 دن اہم،بازی پلٹ گئی،نواز شریف،مریم پر ریڈ لائن ختم، بڑی تیاریاں شروع
اوپن مارکیٹ؛ ڈالر 331 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
جبکہ چیئرمین ایف پی سی سی آئی عرفان اقبال شیخ نے مزید کہا کہ آرمی چیف نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سے 25 ، 25 ارب ڈالرزکی سرمایہ کاری کا یقین دلایا ہے، قطر اور کویت سے 25 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کی کمٹمنٹ لیں گے، کرپشن، اسمگلنگ، سوشل میڈیا اور بھتہ مافیا کے خلاف مختلف ٹاسک فورسز بنائیں گے۔