امریکہ ،برطانیہ میں کووڈ 19کے مریض اندھے ہونے لگے

لاس اینجلس :امریکہ ،برطانیہ میں کووڈ 19کے مریض اندھے ہونے لگے ،کووڈ 19نے مریض کواندھا کردیا،خبرسن کوہرطرف خوف کی فضا،اطلاعات کےمطابق امریکہ سے آنے والی خبروں میں بتایا گیا ہے کہ ایک مریض جس کو کووڈ 19 ہوگیا تھا ، جب صبح اٹھا تواس کی نظرکافی حد ختم ہوچکی تھی

اس حوالے سے امریکی ذرائع ابلاغ نے ایک‌ امریکی خاتون جس نےاپنا نام جینی ڈسٹنس بتایا ہے کہتی ہیں کہ وہ یہ دیکھ کر بہت زیادہ خوف زدہ ہوگئیں کہ ان کے بھائی جب اٹھے توان کونظرنہیں‌آرہا تھا اوران کی آنکھیں‌ایسے دکھائی دے رہی تھیں جیسے ابلی ہوئی ہوں‌

اس امریکی خاتون کے اس واقعہ کوسن کربرطانیہ سے ایک خاتون لارا نے جینی سے پوچھا کہ ایسے کیسز توبرطانیہ میں نمودار ہوررہےہیں ، کیا یہ واقعہ سچ ہے

 

لارا کہتی ہیں کہ اگریہ سچ ہے تو بڑے خطرے کی بات ہے اس کا مطلب یہ ہے کہ کرونا کے اس وائرس کی وجہ سے مریضوں کےاندھا ہونے کا سسلسہ شروع ہوجائے گا جو کہ انتہائی خطرناک ہے

دوسری طرف جینی کہتی ہیں‌ کہ وہ اپنے بھائی کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گوہیں ، وہ اپنے بھائی کی یہ کیفیت دیکھ کربہت خوفزدہ ہیں لیکن وہ امید بھی کرتی ہیں کہ اس کا بھائی صحت یاب ہوجائے گا

 

 

ادھر دوسری طرف ماہرین طب نے ایسے واقعات کو دیکھتے ہوئے خبردارکیا ہے کہ کووڈ 19 جہاں اورپچیدگیوں کا سبب بن رہا ہے وہاں اس مرض کے شکارلوگوں کی نظریں بھی کھو رہا ہے اورلوگوں کے اندھے ہونے کی خبروں‌میں‌اضافہ ہورہا ہے

Comments are closed.