شہباز شریف کیا چاہتے ہیں ؟ محمد علی درانی نے ملاقات کے بعد بتا دیا

0
45

شہباز شریف کیا چاہتے ہیں، محمد علی درانی نے ملاقات کے بعد بتا دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وفاقی وزیر محمد علی درانی نے شہباز شریف سے جیل میں ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹکراؤ کے نتیجے میں جو آگ لگے گی ، اس میں سب جلیں گے،

محمد علی درانی کا کہنا تھا کہ میں جو بات کہہ رہا ہوں وہ اسٹیبلشمنٹ، حکمران اور اپوزیشن کے حق میں ہے، ملکی قیادت سے میں ذاتی طور پر رابطے میں ہوں، ایسی کوئی بات نہیں کروں گا جس سے اختلاف پیدا ہو، پاکستان کی سیاست میں ٹریک ٹو ڈائیلاگ شروع کیا جائے،شہبازشریف نے کہا اتحاد کیلئے ہرحد تک جاؤں گا،پی ڈی ایم کے فیصلے کے ہم سب پابند ہیں،

محمد علی درانی کا مزید کہنا تھا کہ شہبازشریف کی رائے تھی کہ پیرپگارا نے اچھا پیغام دیا،شہبازشریف کے پاس پیر پگاراکا پیغام لے کر گیا تھا، اپوزیشن ہو یا حکومت دونوں کی سمجھنے والی قوتیں ڈائیلاگ چاہتی ہیں،آپ اپوزیشن کو گرفتار کرلیں گے تو ڈائیلاگ کے راستے بند ہوجائیں گے، شہبازشریف نےکہا میں جیل میں کوئی کردارادا نہیں کرسکتا، عوام چاہتی ہےکہ ملک میں اتحادپیداہو،انتقامی کارروائیاں کسی بھی مفاہمت کی کوشش کو نقصان پہنچائیں گی، اپوزیشن بالخصوص پارلیمنٹ کے اراکین کو رہا کرنا چاہیے، جیلوں میں بند کرکے تحریکوں کو نہیں روکا جاسکتا، ملک کے روشن مستقبل کیلئے سیاسی قیادت کو کردار ادا کرنا ہے،

Leave a reply