قومی اکنامک کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی نے متعدد ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی

0
35

قومی اکنامک کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی نے متعدد ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی

قومی اکنامک کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی (ایکنک) نے متعدد ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی ہے جبکہ وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت ایکنک کا اجلاس ہوا، جس میں آزادکشمیرکی وادی نیلم میں شونتر ہائیڈرو پاور منصوبہ کی منظوری دی گئی، اس 48 میگاواٹ کے منصوبے پر 14 ارب 98 کروڑ روپے لاگت آئے گی، جبکہ85 فیصد فنڈز سعودی ترقیاتی ادارہ فراہم کرے گا۔

وزارت خزانہ سے ایکنک اجلاس کے جاری اعلامیہ کے مطابق ایکنک اجلاس میں 17 ارب 42 کروڑ روپے کی لاگت سے گلگت بلتستان میں گرڈز قائم کرنے اورضلع سکردو میں 18 ارب 37 کروڑ لاگت کا 26 میگاواٹ کا ہائیڈرو پاور منصوبے کی بھی منظوری دی گئی۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
اعلامیہ کے مطابق ایکنک نے خیبرپختونخوامیں دیہی علاقوں کے منصوبے کی منظوری دیدی،خیبر پختونخوارورل پراجیکٹ پر 69 ارب 40 کروڑ روپے لاگت آئے گی، جبکہ کے پی کے منصوبے کیلئے 67 کروڑ 20 لاکھ روپے اے ڈی بی فراہم کرے گا۔ وزارت خزانہ کے مطابق ایکنک کو گریٹر تھل کینال منصوبے پر پیش رفت سے آگاہ کیا گیا۔

Leave a reply