یورپی کمیشن نے یورپ کو روسی ایندھن سے آزاد بنانے کے منصوبے کا خاکہ تجویزکردیا

0
121

یوکرین حملے کے بعد دنیا بھر کے ممالک روس پر ہر ممکنہ پابندیاں عائد کر رہے ہیں-

باغی ٹی وی : گزشتہ روز امریکا نے روس سے تیل خریدنے پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد روس نے دھمکی دی کہ اگر اس کے تیل کی برآمد پر پابندی لگائی گئی تو وہ جرمنی جانے والی گیس کی مین پائپ لائن کو بند کر سکتا ہے جس کے بعد برطانیہ کا ردعمل سامنے آیا ہے-

تیل کی برآمد پر پابندی لگائی گئی تو یورپ کو گیس سپلائی بند کردیں گے، روس کی دھمکی

برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ یورپ 2030 تک روسی توانائی سے چھٹکارا حاصل کر لے گا، یورپی کمیشن نے یورپ کو روسی ایندھن سے آزاد بنانے کے منصوبے کا خاکہ تجویزکردیا ہے-

یورپ میں کئی مہینوں سے توانائی کی قیمتیں بڑھ چکی ہیں، یوکرین پر روس کے حملے کے بعد سپلائی کی غیر یقینی صورتحال ہے، منصوبے کا مقصد یورپی ممالک کی روسی گیس کی طلب کو سال کے اختتام سے پہلے دو تہائی کم کرنا ہے۔

روس کے خلاف بغاوت :یوکرین کیلیے خزانے کے منہ کھول دیے گئے

دوسری جانب امریکی صدرجوبائیڈن کا کہنا ہے کہ پیوٹن کو یوکرین میں کبھی فتح نہیں ملے گی، روسی تیل کی درآمد پر پابندی کا فیصلہ اتحادیوں کے ساتھ قریبی مشاورت سےلیا گیا تھا، توقع ہے کہ اس اقدام کے بعد گیس کی قیمتوں میں اضافہ ہو گا، تیل کی کمپنیاں قیمتوں میں ضرورت سے زیادہ اضافہ نہ کریں،امریکی صدر نے کہا کہ امریکہ میں قیمتوں میں اضافہ ہو گا،آزادی کے دفاع کے لیے یہ قیمت ادا کرنی پڑتی ہے۔

یوکرین شرائط پوری کرے ،فوجی ایکشن ایک لمحے میں رک جائے گا،روس

خیال رہے کہ روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے خبردار کیا تھا کہ اگر روس کے تیل اور گیس پر پابندی عائد کی گئی تو عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 300 ڈالر فی بیرل تک پہنچ جائے گی۔

واضح رہے کہ یورپین ممالک اپنی گیس کی ضروریات پوری کرنے کے لیے روسی گیس پر انحصار کرتے ہیں۔

11 سالہ یوکرینی بچہ تنہا ایک ہزارکلومیٹر سفر کر کے سلواکیہ پہنچ گیا

Leave a reply