عمران ہارگیا:عثمان جیت گیا،عمران خان کی مخالفت کے باوجود لاہورمیں مکمل لاک ڈاون شروع

0
48

لاہور: عمران ہارگیا:عثمان جیت گیا،عمران خان کی مخالفت کے باوجود لاہورمیں مکمل لاک ڈاون شروع ،اطلاعات کے مطابق وزیراعلیٰ‌ عثمان بزدار کی ہدایت پرمکمل لاک ڈاون کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے اوراطلاعات ہیں کہ ڈی سی لاہور نے نوٹیفیکشن بھی جاری کردیا ہے ،

ادھر اس حوالے سے آج شام ہی صوبائی دارالحکومت لاہور میں کورونا کیسز میں ہوشربا اضافے کے بعد محکمہ صحت پنجاب اور ضلعی انتظامیہ نے مکمل لاک ڈاؤن کی سفارشات تیار کر لی تھیں‌

ذرائع کے مطابق کابینہ کمیٹی برائے انسداد کورونا کے سامنے لاہور کو مکمل لاک ڈاؤن کرنے کی سفارش کی جائے گی۔ لاہور میں تمام شادی ہالز، ریسٹورنٹ اور پبلک ٹرانسپورٹ بند کرنے کی سفارش کی گئی تھی

لاہور میں تمام کاروباری مقامات، مارکیٹس کو مکمل بند کرنے کی بھی تجویز دی تھی ۔ محکمہ صحت پنجاب اور ضلعی انتظامیہ وزیراعلیٰ پنجاب کے سامنے سفارشات وزیراعلیٰ کو پیش کردی تھیں‌۔

محکمہ صحت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور میں کورونا کیسز کی مثبت شرح 23 فیصد تک پہنچ گئی ہے جبکہ حالات مزید بگڑ رہے ہیں۔ لاہور کو مکمل لاک ڈاؤن نہ کیا تو حالات قابو سے باہر ہو جائیں گے۔

لاہور میں کورونا وائرس کے 1 لاکھ 12 ہزار سے زائد کیسز اور 2500 سے زائد اموات ہو چکی ہیں۔ یہ سفارشات کورونا ایڈوائزری گروپ کے اجلاس میں تیار کی گئی ہیں

یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان مکمل لاک ڈاون کے حق میں نہیں ان کا کہنا ہے کہ اس سے ویسے توہرشہری کو پریشانی ہوگی لیکن زیادہ مزدورطبقہ ہی متاثر ہوگا ، وزیراعظم کا یہ بھی کہنا ہے کہ حکومت کو چاہیے کہ وہ سلیکٹڈ علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاون لگالیں لیکن پورے شہر یا صوبے کو جام نہ کریں

دوسری طرف وزیراعلیٰ اورکابینہ نے لاک ڈاون نافذ کرنئے کی سفارشات منظورکرتے ہوئے کہاتھا کہ اس کے سواکورنا وائرس پرقابوپانے کا کوئی حل نہیں ہے

Leave a reply