روسی صدرکی مبارکباد،چین نے سی پیک پرکام جاری رکھنے کی امید کردی

0
37

بیجنگ :روسی صدرکی مبارکباد،چین نے سی پیک پرکام جاری رکھنے کی امید کردی،اطلاعات کے مطابق چین نے شہباز شریف کو وزیراعظم پاکستان بننے پر مبارک باد پیش کرتے ہوئےکہا ہے کہ وہ سی پیک پر پاکستان کے ساتھ کام آگے بڑھانےکا خواہش مند ہے۔

بیجنگ میں بریفنگ کے دوران چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے شہباز شریف کو وزیراعظم پاکستان بننے پر مبارک باد پیش کی۔

 

ترجمان کا کہنا تھا کہ چین اعلیٰ معیار کے سی پیک منصوبے پرپاکستان کے ساتھ کام آگے بڑھانےکاخواہش مند ہے۔ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پاک چین کمیونٹی کےدرمیان مشترکہ مستقبل کے لیے بھی قریبی تعلقات چاہتے ہیں۔

روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے شہباز شریف کو وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔

گزشتہ روز شہباز شریف پاکستان کے 23 ویں وزیراعظم منتخب ہوئے تھے اور اپنے عہدے کا حلف اٹھایا تھا۔وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد عالمی رہنماؤں کی جانب سے شہباز شریف کو مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

 

پاکستان میں روس کے سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے شہباز شریف کو وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

Leave a reply