حلقہ بندیاں اور انتخابی اصلاحات: ایم کیو ایم نے سپریم کورٹ میں اپیل کردی

0
30

کراچی :حلقہ بندیاں اور انتخابی اصلاحات: ایم کیو ایم کی سپریم کورٹ میں اپیل،اطلاعات کے مطابق ایم کیوایم نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرتےہوئے استدعا کی ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے دوسرےمرحلے کے انعقاد پر حکم امتناع جاری کیا جائے

ایم کیو ایم پاکستان نے حلقہ بندیوں اور انتخابی اصلاحات سے متعلق سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں باقاعدہ اپیل دائر کردی ہے۔سندھ ہائی کورٹ نے 24 جون کو حلقہ بندیوں اور انتخابی اصلاحات کی بنیاد پر بلدیاتی انتخابات ملتوی کرانے کے لئے ایم کیوایم کی درخواست مسترد کردی تھی۔سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف ایم کیو ایم پاکستان نے سپریم کورٹ میں باقاعدہ اپیل دائر کردی ہے۔

ایم کیوایم کےکنوینر خالد مقبول و دیگر کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں سرکاری مشينری استعمال ہوئی، بیلٹ بکس چھین کر نامعلوم مقام پر لے جاکر جعلی ووٹ ڈالےگئے، دھاندلی میں انتظامیہ،پولیس اور الیکشن کمیشن کاعملہ بھی ملوث تھا۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ سندھ میں انتخابی اصلاحات کے بغیر شفاف الیکشن ممکن نہیں، اس لئے بلدیاتی انتخابات کے دوسرےمرحلے کے انعقاد پر حکم امتناع جاری کیا جائے۔

یاد رہے کہ چند دن پہلے سندھ میں بلدیاتی انتخابات مں پیپلز پارٹی نے سندھ میں چار ڈویژنز کے 14 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی ہے۔

شہری علاقوں کی میونسپل کمیٹیوں میں اب تک کل 354 میں سے 309 نشستوں کے نتائج سامنے آچکے ہیں جن میں پیپلز پارٹی 244 نشستیں جیتنے میں کامیاب رہی ہے۔پیپلز پارٹی کے بعد جی ڈی اے 22، آزاد امیدوار 20، پاکستان تحریک انصاف 14 ، جے یو آئی ف 7 جب کہ دیگر جماعتوں نے 2 نشستیں جیتیں۔

Leave a reply