کرونا کی دوسری لہر، مزید 56 اموات، مریض بھی بڑھنے لگے

0
38

کرونا کی دوسری لہر، مزید 56 اموات، مریض بھی بڑھنے لگے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کی دوسری لہر جاری ہے، مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے

گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے پاکستان میں مزید 56 افراد جان کی بازی ہار گئے ہین جبکہ مزید 3 ہزار 138 افراد متاثر ہوئے ہیں۔

این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 8 ہزار 603 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 29 ہزار 280 تک پہنچ چکی ہے۔پاکستان میں کورونا کے 3 لاکھ 74 ہزار 301 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں اور 46 ہزار 376 زیر علاج ہیں۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 3 ہزار 265 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 3 ہزار 99، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 439، اسلام آباد میں 348، گلگت بلتستان میں 98، بلوچستان میں 171 اور آزاد کشمیر میں 183 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 33 ہزار 695، خیبر پختونخوا میں 50 ہزار 762، سندھ میں ایک لاکھ 89 ہزار 687، پنجاب میں ایک لاکھ 25 ہزار 250، بلوچستان میں 17 ہزار 604، آزاد کشمیر میں 7 ہزار 517 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 765 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 7.9 فیصد ہو گئی۔ کراچی کورونا مثبت کیسز کی شرح 17.39 فیصد ہے۔ حیدرآباد میں مثبت کیسز کی شرح 18.43 فیصد ہوگئی۔ آزاد کشمیر میں 10.83 فیصد، بلوچستان میں 11.62، گلگت بلتستان میں 2.68، اسلام آباد 6.16، خیبر پختونخوا 11.29 اور سندھ میں 11.47 فیصد تک ہوگئی ہے۔

کرونا ویکسین کا راز ہیکرز کی جانب سے چوری کرنے کی کوشش ناکام

کرونا پھیلاؤ روکنے کے لئے این سی او سی کا عوام سے مدد لینے کا فیصلہ

کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

کرونا ویکسین کی تیاری کے لئے امریکہ مسلمان سائنسدانوں کا محتاج

پاکستان میں کرونا ویکسین کہاں تک پہنچ گئی، مبشر لقمان کے ساتھ ڈاکٹر جاوید اکرم کے تہلکہ خیز انکشافات

 

معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر بتدریج شروع ہو چکی ہے۔ دوسری لہر سے نمٹنے کے لیے ایس اوپیز پر سختی سےعمل کرنا ہو گا۔ احتیاطی تدابیر پرعمل پیرا ہو کر ہم کورونا کی دوسری لہرسے نمٹ سکتے ہیں

Leave a reply