کرونا بڑھنے لگا سندھ حکومت کی سخت پابندیاں

0
70

کرونا بڑھنے لگا سندھ حکومت کی سخت پابندیاں

باغی ٹی وی : سندھ حکومت نے کرونا کی آڑ میں شہریوں پر سخت پابندیاں لگانا شروع کر دیں . جس کے بارے میں لوگوں میں کافی تشویش پائی جاتی ہے سندھ حکومت نے پابندیاں مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس سلسلے وبائی وزیر تعلیم سعید غنی نے کہا کہ ہماری سفارشات پر عملدر آمد نہیں کیا گیا، خدشہ تھا کہ مثبت کیسز کی تعداد بڑھے گی۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ رات 8 بجے کے بعد شہری غیر ضروری طور پر باہر نہ نکلیں، پابندیوں کی خلاف ورزی پر ایکشن ہوگا۔ پابندیاں خوشی سے نہیں لگائیں، شہری تعاون کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پختونخواہ اور پنجاب میں بھی سخت فیصلے کیے گئے ہیں، بین الصوبائی ٹرانسپورٹ بند کرنے کی ہماری تجویز نہیں مانی گئی۔

پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 20 ہزار191 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 55 ہو چکی ہے۔

کورونا وائرس پاکستان میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے پاکستان کے 26 اضلاع ہائی رسک قرار دیئے گئے ہیں-

خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور پانچویں مرحلے میں30 سال سے زائد سال کے درمیان عمر والے افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے جبکہ 18 سال سے زائد عمر کے افراد کی ویکسین کی رجسٹریشن جاری ہے-

دوسری جانب محکمہ صحت سندھ نے پہلے کہا تھا کہ اٹھارہ سال اور اس سے زیادہ عمر کے افراد کے لیے جمعے سے ویکسینیشن کا آغاز ہورہا ہے، پھر کہا کہ نہیں صرف وہ افراد ویکسین لگوانے کے اہل ہیں جو بیرون ملک جارہے ہوں۔

دوسری جانب وفاقی حکومت نے ٹیچرز کی فوری طور پر ویکسی نیشن کا فیصلہ کیا ہے۔ بورڈ امتحانات سے پہلے نگران عملے کے لیے ویکسی نیشن لازمی قرار دے دی گئی ہے-

Leave a reply