کرونا عدالت بھی جا پہنچا، ہائیکورٹ کے ایک ملازم نے کتنے ملازمین کو کرونا دے دیا؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پشاور ہائی کورٹ سوات بینچ کے 7 ملازمین کورونا وائرس کا شکار ہوگئے
ترجمان پشاور ہائیکورٹ کے مطابق ایک اہلکار میں تصدیق کے باعث دیگر کےٹیسٹ کرائے گئے،دیگر ٹیسٹ کرانے پر مزید 7اہلکاروں میں وائرس کی تصدیق ہوئی،
ترجمان پشاور ہائیکورٹ کے مطابق ملازمین میں کورونا کی تصدیق کے بعد مینگورہ بینچ کے متعلقہ برانچ سیل کر دی گئی ہے
قبل ازیں گزشتہ روز سول جج حیدر آباد میں بھی کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی، لاہور میں بھی ضلع کچہری میں عدالتی عملہ کرونا کا شکار بنا، سپریم کورٹ آف پاکستان میں چیف جسٹس کا سٹاف بھی کرونا کا شکار ہوا جس کے بعد چیف جسٹس سمیت سپریم کورٹ کے ججز، اٹارنی جنرل نے کرونا کا ٹیسٹ کروایا جو منفی آیا.
پاکستان میں کرونا کا پھیلاؤ جاری ہے، اموات اور مریضوں میں اضافہ ہوا ہے، پاکستان میںکرونا مریضوں کی تعداد 21 ہزار 501 ہو گئی ہے جبکہ اموات کی مجموعی تعداد 486 ہو گئی ہے
کرونا وائرس کے حوالہ سے بنائے گئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1315 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں سب سے زیادہ 8103، سندھ میں 7882، خیبر پختونخوا میں 3288، بلوچستان میں 1321، گلگت بلتستان میں 372، اسلام آباد میں 464 جبکہ آزاد کشمیر میں 71 کرونا مریض ہیں.
کرونا کا خوف، بھارت میں فوج کے بعد پولیس والوں کو بھی چھٹی دے دی گئی
کرونا لاک ڈاؤن میں بھی جرائم کم نہ ہو سکے،15 روز میں 100 افراد قتل
کرونا وائرس سے لڑنے کی بھارتی صلاحیت جان کر مودی بھی شرمسار ہو جائے
پاکستان میں اب تک 2 لاکھ 22 ہزار 404 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 9 ہزار 857 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 5 ہزار 782 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 44 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے








