کورونا فرنٹ لائن فائٹرز کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے میران تھن ریس کا اہتمام

0
29

کورونا فرنٹ لائن فائٹرز کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے میران تھن ریس کا اہتمام

باغی ٹی وی : کرونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑنے والے افراد کو خراج تحسین پیش کرنے والے ایک منی میراتھن ریس کا اہتمام کیا جا رہا ہے . جس کا مقصد ان افراد کو خراج تحسین پیش کرنا اور ان کی خدمات کو سراہنا ہے .

اس سلسلے میں رجسٹریشن جاری ہے . یہ میرا تھن ریس دو مرحلوں پر مشتمل ہے ، ان میں ایک ریس پانچ کلومیٹر پر محیط ہے اور دوسری ریس آٹھ کلومیٹر پر محیط ہے .

ریس ہفتہ 27 فروری 2021 سے شروع ہو رہی ہے . جو دن 11 بجے شروع ہو گی . ریس متحدہ عرب امارات کے سفارتخانے سے شروع ہو گی اور ڈپلومیٹک انکلیو پر ختم ہوگی .

Leave a reply