کرونا کے بڑھتے کیسز، لاہور میں سخت لاک ڈاؤن کی تجویز

0
45

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے بعد سخت لاک ڈاوَن کی تجویز پر غور کیا جا رہا ہے

لاہور میں تمام بڑی مارکیٹیں اور کاروباری مراکز بند کرنے کی تجویز زیر غور ہے،لاہور کے داخلی و خارجی راستوں پر ناکوں پر سختی بھی زیر غورہے،لاہو رمیں لاک ڈاوَن کے دوران میڈیکل اسٹور ز کھلے رہنے کی اجازت ہو گی

کابینہ کمیٹی کے پیر کو ہونے والے اجلاس میں اراکین سے بھی رائے لی جائے گی،لاہور کو لاک ڈاوَن کرنے کی تجویز اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں بھی زیر غور رہی،کورونا ایڈوائزری گروپ نے بھی لاہور کو لاک ڈاوَن کرنے کی تجویز دی،پنجاب تمام تر سفارشات مرتب کر کے این سی او سی کو منظوری کے لیے پیش کرے گامورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے خط میں پنجاب میں 2 ہفتے لاک ڈاؤن کی تجویز دی تھی

لاہور میں پیر سے 2 ہفتے کیلئے لاک ڈاؤن کرنے پر غور کیا جا رہا ہے،ادویات اور گروسری کی دکانیں کھولنے کی اجازت ہو گی ،لاہور میں لاک ڈاؤن کا حتمی فیصلہ وزیراعظم کریں گے ،لاہور میں کورونا کے ریکارڈ کیسز کے باعث غور شروع کردیا گیا

واضح رہے کہ لاہور میں وائرس سے اموات 300 ہو گئی ہیں 1168 نئے مریض سامنے آںے کے بعد مریضوں کی مجموعی تعداد 22 ہزار 749 ہو گئی ہے تشویشناک مریضوں میں بھی اضافہ ہوا ہے 105 مریض آئی سی یو اور 119 وینٹی لیٹرز پر موجود، ہیں،

کرونا مریضوں میں اضافہ، کراچی میں آغا خان ہسپتال سمیت دیگر نے مریض لینے سے انکار کر دیا

لیاقت نیشنل ہسپتال کا کارنامہ،ٹریفک حادثہ میں جاں بحق خاتون کو کرونا مثبت قرار دیکر لاش ضبط کر لی

کرونا کے کتنے مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں؟ وہ کونسا صوبہ جہاں وینٹی لیٹرز پر کوئی مریض نہیں؟

شہبازشریف، احسن اقبال کے بعد مسلم لیگ ن کی ایک اور اہم ترین شخصیت کرونا کا نشانہ بن گئی

لاہور میں کرونا کے تیزی سے پھیلاؤ کےسبب سرکاری ہسپتالوں کے ایچ ڈی یو اور آئی سی یو یونٹس میں گنجائش ختم ہو گئی، جناح ہسپتال اور جنرل ہسپتال میں تشویشناک مریضوں کے خصوصی وارڈز کے تمام بیڈز بھر گئے، سروسز میں 93 فیصد اورمیو ہسپتال کے ایچ ڈی یو ، آئی سی یو میں 80فیصد بیڈز فل اور کوٹ خواجہ سعید، یکی گیٹ ہسپتال میں تشویشناک مریضوں کیلئے جگہ ختم ہو گئی ہے.

 

پنجاب میں کرونا کے بعد ٹائیفائیڈ بخار زور پکڑ گیا،10 دن میں 20 ہزار مریض سامنے آ گئے

Leave a reply