کورونا وائرس کے باعث بالی وڈ فنکاروں کا اپنی شادیاں ملتوی کرنے کا فیصلہ

0
35

کورونا وائرس کے خطرے کے باعث دنیا بھر میں ہونے والے تمام بڑے اجتماعات منسوخ کیے جارہے ہیں وہیں بالی وڈ کی نامور اداکارہ ریچا چڈا اور ادکار علی فضل نے بھی کورونا وائرس کی وبا کے باعث شادی لتوی کر دی ہے

باغی ٹی وی: بالی وڈ کی نامور اداکارہ ریچا چڈا اور اداکار علی فضل نے رواں سال فروری میں اعلان کیا تھا کہ یہ دونوں اپریل کے آخری ہفتے میں شادی کرکے اپنی زندگی کے نئے سفر کا اعلان کردیں گے لیکن اب ان دونوں اداکاروں نے بھی اپنے گھروالوں اور دوستوں کی اچھی صحت کے لیے ابھی شادی نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا

انڈین میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دونوں اداکاروں نے اپنے ایک انٹر ویو میں کہا ہے کہ دنیا بھر میں پھیلے کورونا وائرس کے باعث انہوں نے اپنی شادی کی تقریبات ملتوی کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے اب شادی کی تقریبات رواں سال کے آخر میں منعقد کی جائیں گی

ریچا چڈا اور علی فضل کے علاوہ بالی وڈ اداکار ورن دھون نے بھی اپنی شادی ملتوی کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ورن دھون اپنی بچپن کی دوست نتاشا دلال کے ساتھ رواں سال مئی میں تھائی لینڈ میں شادی کرنے جارہے تھے تاہم اب ان دونوں نے بھی کورونا وائرس کے باعث اپنی شادی ملتوی کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے

البتہ ورن دھون کی جانب سے اس حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا

Leave a reply