کرونا کے مریض احتجاج کرنے لگے

0
35

کرونا کے مریض احتجاج کرنے لگے

باغی ٹی وی :کرونا کے مریض اہلکاروں سے جھگڑنے لگے اور احتجاج کرنے لگے، ہمارے ٹیسٹ نیگیٹو آنے پر بھی قرنطینہ سینٹرکیوں رکھا جارہا ہے .، اگر کرونا نہیں ہے تو گھر کیوں نہیں جانے دیا جارہا.تفصیلات کے مطاق کرونا کے مریضوں میں بعض ایسے افراد بھی ہیں. جو قرنطینہ سینٹرز میں اہلکاروں سے الجھ رہے ہیں. ایسے ہی مشتبہ مریضوں کو دیکھا جا سکتا ہے کہ جن کی ویڈیوں وائرل ہوئی ہے . وہ ذمہ داران سے کہہ رہے ہیں کہ ہمار ٹیسٹ نیگیٹو آئے ہیں‌ اس کے باوجود ہمیں‌ سینٹر میں‌کیوں قید کر کے رکھا جارہا ہے .مشتبہ مریض یہ اسرار کرتے دکھائی دے رہے ہیں.


واضح‌ رہے کہ پاکستان میں کرونا کے مریضوں اور ہلاکتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے مریضوں کی تعداد 9216 جبکہ ہلاکتیں 192 ہو گئیں

کرونا وائرس کے حوالہ سے بنائے گئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے دیئے گئے تازہ اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 796 کرونا کے نئے مریض سامنے آئے،

کرونا وائرس کے سب سے زیادہ مریض پنجاب میں ہیں، پنجاب میں مریضوں کی تعداد 4195، سندھ میں 2764، خیبر پختونخوا میں 1276، بلوچستان میں 465، گلگت بلتستان میں 281، اسلام آباد میں 185 جبکہ آزاد کشمیر میں 50 مریض ہیں،ملک بھر میں اب تک ایک لاکھ 11 ہزار 806 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5347 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 2066 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 52 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

Leave a reply