ملک بھر میں کورونا کے مزید 47 کیسز رپورٹ

0
95

قومی ادارہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کےدوران پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس کے مزید 47 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں-

باغی ٹی وی : قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کے مطابق گزشتہ گزشتہ 24 گھنٹے میں 12ہزار 369 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے 47 افراد کے نتائج مثبت ریکارڈ ہوئے۔

کورونا وبا اپنے اختتام کے قریب ہے، ڈبلیو ایچ او

این ایچ آئی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 0.38 فیصد رہی، جبکہ ملک بھر میں کورونا کے 73 مریضو ں کی حالت تشویش ناک ہے، جب کہ گزشتہ24 گھنٹے میں کورونا کے باعث کوئی موت رپورٹ نہیں ہوئی-

واضح رہے کہ حال ہی میں عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس اڈہانوم گیبریاسیس نے ورچوئل کانفرنس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے بتایا تھا کہ دنیا سے کورونا وائرس کے خاتمے کے لیے اس سے بہتر حالات پہلے نہیں تھے ہم ابھی تو وہاں نہیں پہنچے ہیں۔ لیکن اس کا خاتمہ نظر آرہا ہے۔ ہم اس وبائی مرض کو ختم کرنے کی اس سے بہتر پوزیشن میں اس سے پہلے کبھی نہیں تھے۔

ہائپرٹینشن کورونا کے خطرات بڑھا دیتا ہے، تحقیق

ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل نے متنبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ قبل اس کے کہ اس وبائی مرض کی شدت میں ایک بار پھر اضافہ ہو جائے، دنیا کو اس موقع سے فائدہ اٹھانا چاہیے اگر ہم ابھی اس موقع کو ضائع کر دیتے ہیں، تو پھر ہم کورونا کی مزید اقسام کےخطرات کومول لیں گے، جس سے زیادہ اموات، زیادہ خلل اور زیادہ غیر یقینی صورتحال کا خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔

کورونا وائرس چین سے نہیں بلکہ امریکی لیبارٹری سے لیک ہوا،امریکی پروفیسر کا انکشاف

Leave a reply