کرونا وائرس کا خطرہ ٹل گیا؟ حمزہ شہباز نے درخواست ضمانت واپس لے لی

0
38

کرونا وائرس کا خطرہ ٹل گیا؟ حمزہ شہباز نے درخواست ضمانت واپس لے لی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں ن لیگی رہنما حمزہ شہباز کی ضمانت کیلئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی،عدالت نے حمزہ شہباز کی درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی

جسٹس سردار احمد نعیم کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے حمزہ شہباز کی درخواست پر سماعت کی، جسٹس سردار احمد نعیم نے استفسار کیا کہ حمزہ شہباز کی میرٹ ضمانت کی درخواست کب مسترد ہوئی؟ اعظم نذیر تارڑ ایڈوکیٹ نے کہا کہ 11 فروری 2020ء کو مسترد ہوئی،
ساری دنیا میں کرونا وائرس کی وجہ سے ریلیف دیا جا رہا ہے، یہ انسانی معاملہ ہے، منشیات کے مقدمہ کا ملزم کیمپ جیل میں آیا جس کی وجہ سے جیل میں بھی کرونا وائرس آیا ہے، عدالت جیل حکام سے کرونا سے متعلق رپورٹ طلب کر لے،

اعظم نذیر تارڑ ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے مزید کہا کہ حمزہ شہباز سنگین جرم میں ملوث نہیں ہے، حمزہ شہباز عادی ملزم بھی نہیں ہے، ہم نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد کرونا وائرس کی بنیاد پر ضمانت پر رہائی کی درخواست دائر کی ہے، موجودہ صورتحال میں حمزہ شہباز کا زندگی گزارنے کا حق مجروح ہو رہا ہے،اگر عدالت مناسب سمجھے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے تک درخواست واپس لینے کی اجازت دی جائے،

عدالت نے درخواست واپس لیے جانے کی بنا پر نمٹا دیا

حمزہ شہباز نے امجد پرویز ایڈووکیٹ کی ذریعے عدالت میں درخواست دائر کی تھی۔ درخواست میں چیئرمین نیب، ڈی جی نیب اور تفتیشی افسر کو فریق بنایا گیا ہے ،لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے پاکستان سمیت دنیا بھر میں کرونا وائرس پھیل رہا ہے، میڈیا رپورٹس کے مطابق جیلوں میں بھی کرونا وائرس کے مشتبہ مریض موجود ہیں، جیل میں قید صوبائی اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کو کرونا وائرس سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

عدالت میں دائر درخواست میں مزید موقف اپنایا تھا کہ لاہور ہائیکورٹ نے کرونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر جیلوں میں قید ملزموں کی ضمانتیں دائر کرنے کی ہدایات بھی جاری کی ہیں۔ عدالت سے استدعا ہے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں گرفتار حمزہ شہباز کو ضمانت پر رہا کرنے کاحکم دیا جائے۔

واضح رہے کہ رمضان شوگرملز کیس میں حمزہ شہباز کی ضمانت 6 فروری کو منظورہوئی تھی جبکہ حمزہ شہباز کی آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں درخواست ضمانت مسترد کر دی گئی تھی، حمزہ شہباز کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں، نیب نے انہیں لاہور ہائیکورٹ سے ضمانت کی درخواست مسترد ہونے پر گرفتار کیا تھا.

حمزہ شہباز کا فرنٹ مین بن گیا نیب میں وعدہ معاف گواہ،بیان ریکارڈ کروا دیا

مریم نواز کے وکلاء نے ہی مریم نواز کی الیکشن کمیشن میں مخالفت کر دی، اہم خبر

صرف اللہ کوجوابدہ ،کوئی کچھ بھی رائے رکھےانصاف کے مطابق فیصلہ دیں گے، عدالت کےحمزہ کیس میں ریمارکس

نیب نے احتساب عدالت میں رپورٹ جمع کروائی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ شہبازشریف فیملی نے اپنے مختلف ملازموں کے ناموں پرکمپنیاں بنا رکھی ہیں،منی لانڈرنگ کی رقوم بے نامی کمپنیوں میں منتقل کی جاتی رہیں ،اور ان بے نامی کمپنیوں سے شریف فیملی کے اکاؤنٹس میں رقم منتقل ہوتی رہی. نیب رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ نیب کو 10 غیرملکی منی ایکس چینجرزکا ریکارڈمل چکاہے، شہبازشریف، حمزہ،سلمان کوبرطانیہ کی 4 منی ایکس چینج سے رقوم منتقل ہوئیں، دبئی کی 6 منی ایکس چینج سے بھی رقوم منتقل کی گئیں۔ نیب رپورٹ کے مطابق شہبازشریف فیملی کو 10 کمپنیوں سے 37 کروڑبھیجے گئے

Leave a reply